علامتیں نہ ٹیسٹ، کراچی میں نوجوان لڑکی کو موت کے بعد کورونا کا مشتبہ مریض قرار دے ڈالا

علامتیں نہ ٹیسٹ، کراچی میں نوجوان لڑکی کو موت کے بعد کورونا کا مشتبہ مریض قرار دے ڈالا

نہ کوئی ٹیسٹ ہوا نا ہی علامات پائی گئیں، اس کے باوجود کراچی کے علاقے کورنگی کے اسپتال نے لڑکی کے انتقال کے بعد اسے کورونا وائرس کا مشتبہ مریض قرار دے ڈالا۔

اہلخانہ کے مطابق اسپتال کی مبینہ غفلت نے گھر کے افراد سمیت محلے کے مکینوں کے لیے مشکل کھڑی کر دی۔ اسپتال کے مبینہ غلط سرٹیفیکیٹ کی وجہ سے سرد خانے نے میت رکھنے سے انکار کر دیا۔

اہلخانہ کے مطابق معاملے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کی گاڑیاں متوفیہ کے گھر کے باہر پہنچ گئیں۔ جس کی وجہ سے ان کے لیے صورتحال کو سنبھالنا مزید مشکل ہو گیا۔

پاکستان ٹرائب کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں

متوفیہ کلثوم کے اہلخانہ نے کورنگی میں واقع چنیوٹ اسپتال کی انتظامیہ سے رابطہ کیا اور انہیں حقائق بتا کر غلط ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کا معاملہ بتایا تو طبی مرکز کی انتظامیہ نے نیا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کی پیشکش کر دی۔

پاکستان ٹرائب کی خبریں/ویڈیوز/بلاگز حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر ہمارے ساتھ شامل ہوں

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *