پشاور میں ’بند دروازوں کے پیچھے ہونے والے خفیہ کاروبار‘ سامنے آئے تو کیا ہوا؟

پشاور میں ’بند دروازوں کے پیچھے ہونے والے خفیہ کاروبار‘ سامنے آئے تو کیا ہوا؟

کورونا وائرس سے پیداشدہ صورت حال میں لاک ڈاؤن کے باوجود پشاور کے متعدد علاقوں میں کاروبار کھلے ہیں۔ تاہم یہ تجارتی سرگرمیاں بند دروازوں کے پیچھے کی جا رہی ہیں تاکہ پولیس اور انتظامیہ کی کارروائی سے بچا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر کی ٹیم میں شامل اسسٹنٹ کمشنرز نے کارروائیاں کی تو خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مختلف حصوں سے 96 سے زائد افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

پاکستان ٹرائب کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں

پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔ اس دوران 96 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

چند روز قبل پشاور میں تاجروں کی جانب سے دکانیں کھولنے کی کوشش کی گئی تو پولیس نے ہوائی فائرنگ کر کے انہیں ایسا کرنے سے باز رکھا تھا۔

پاکستان ٹرائب کی خبریں/ویڈیوز/بلاگز حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر ہمارے ساتھ شامل ہوں

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *