انسان بوڑھا نہیں ہوتا مجلس اسے بوڑھا بنا دیتی ہے، نہایت دلچسپ حکایت

انسان بوڑھا نہیں ہوتا مجلس اسے بوڑھا بنا دیتی ہے، نہایت دلچسپ حکایت

کہتے ہیں ایک صاحب تھے جو شادی کی تلاش میں کہیں لمبے نکل گئے اور شادی کی عمر نکل گئی، آخر ایک جوان لڑکی پسند آ گئی تو رشتہ بھیج دیا۔

جوان لڑکی نے دو شرطیں رکھیں اور شادی پر تیار ہوگئی، پہلی ہمیشہ جوانوں میں بیٹھو گے، دوسری یہ کہ ہمیشہ دیوار پھلانگ کے گھر آیا کرو گے۔

یہ بھی جانیں: ایجوکیٹڈ، ان پڑھ یا برابر: کس جوڑے کی زندگی اچھی گزرتی ہے؟

شادی ہوگئی، بابا جی جوانوں میں ہی بیٹھتے اور گپیں لگاتے، جوان ظاہر ہے صرف لڑکیوں کی اور پیار محبت کی ہی باتیں کرتے ہیں، منڈیوں کے بھاؤ سے انھیں دلچسپی نہیں اور نہ ہی دیگر سنجیدہ موضوعات سے کچھ لینا دینا، باباجی کا موڈ ہر وقت رومینٹک رہتا۔ گھر جاتے تو ایک جھٹکے سے دیوار پھاند کر اندر کود جاتے۔

پاکستان کی کل آبادی 20 کروڑ 78 لاکھ ہو گئی | pakistantribe.com/urdu/آخر ایک دن بابا جی کے پرانے جاننے والے مل گئے وہ انھیں گلے شکوے کر کے اور گھیر گھار کے اپنی پنڈال چوکڑی میں لے گئے۔

اب وہاں تو یہی باتیں ہونا تھیں، یار گھٹنوں کے درد سے مر گیا ہوں، بیٹھ کر نماز پڑھتا ہوں، یار میرا تو وضو ہی نہیں رہتا۔

پاکستان ٹرائب کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں

میری تو بھائی جان ریڑھ کی ہڈی کا مہرہ کھل گیا ہے، ڈاکٹر کہتا ہے جھٹکا نہ لگے، یار مجھے تو نظر ہی کچھ نہیں آتا، کل پانی کے بجائے مٹی کا تیل پی گیا تھا ڈرپ لگی ہے تو جان بچی ہے۔

بابا جی جوں جوں ان کی باتیں سنتے گئے توں توں ان کا مورال زمین پر لگتا گیا، جب ٹھیک پاتال میں پہنچا تو مجلس برخاست ہوگئی اور بابا جی گھسٹتے پاؤں کے ساتھ گھر کو روانہ ہوگئے، گھر پہنچ کر دیوار کو دیکھا تو گھر کی دیوار کے بجائے وہ دیوارِ چین لگی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے نئے میٹرک پاس صوبائی وزیرتعلیم کیوں خاص ہیں؟

ہمت نہ پڑی دیوار کودنے کی کہ کہیں بابے پھجے کی طرح چُک نہ نکل آئے، آخر ماڈل تو دونوں کا ایک ہی تھا۔

بابا جی نے کنڈی کھٹکھٹائی، کھٹ کھٹ کھٹ کھٹ، اندر سے بیوی بولی، اسی لیے بولا تھا جوانوں میں بیٹھا کر لگتا ہے آج بڈھوں کی مجلس اٹینڈ کر لی ہے اسی لیے ہمت جواب دے گئی ہے۔

یہ بھی جانیں: گرفتار فرد پر تشدد، آئین پاکستان کیا کہتا ہے؟

اس حکایت سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ انسان بوڑھا نہیں ہوتا مجلس اسے بوڑھا کر دیتی ہے۔

ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ اساتذہ اسی لیے جلد بوڑھے نہیں ہوتے کہ وہ بچوں کی مجلس میں رہتے ہیں، یوں وہ ماحول ان پر ٹائم اینڈ سپیس کے اثرات کو نیوٹرل کر دیتا ہے۔

پاکستان ٹرائب کی خبریں/ویڈیوز/بلاگز حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر ہمارے ساتھ شامل ہوں

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

One thought on “انسان بوڑھا نہیں ہوتا مجلس اسے بوڑھا بنا دیتی ہے، نہایت دلچسپ حکایت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *