ایجوکیٹڈ، ان پڑھ یا برابر: کس جوڑے کی زندگی اچھی گزرتی ہے؟

ایجوکیٹڈ، ان پڑھ یا برابر: کس جوڑے کی زندگی اچھی گزرتی ہے؟

انسانی نفسیات کو جتنا سمجھنے کی کوشش کریں اس کا کوئی نا کوئی نیا پہلو سامنے آتا اور دیکھنے یا سننے والے کو حیران کر جاتا ہے۔ انسانوں کے باہمی تعلق کے یوں تو کئی عنوان ہیں لیکن میاں بیوی کا رشتہ وہ تعلق ہے جس کی قوت، حیثیت اور انداز ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے۔

پاکستان ٹرائب لائف اسٹائل ڈیسک کی جانب سے میاں، بیوی کے تعلق سے متعلق ٹوئٹر صارفین سے ایک سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں صارفین نے دلچسپ جوابات دیے۔

یہ بھی دیکھیں: اسد عمر بھی ‘دوسروں کے کام پر سیاست چمکا’ رہے ہیں؟

عین ممکن ہے کہ آپ ان جوابات سے مکمل متفق نہ ہوں یا کوئی اور رائے رکھتے ہوں لیکن عمومی دلچسپی کی خاطر ہم ان جوابات کو آپ سے شیئر کر رہے ہیں۔

پاکستان ٹرائب کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوچھا گیا کہ برابر /پڑھے لکھے جوڑے، ان پڑھ جوڑے، شوہر پڑھا لکھا بیوی کم تعلیم یافتہ اور بیوی پڑھی لکھی، شوہر کم تعلیم یافتہ جوڑوں میں سے کون سا جوڑا زیادہ کامیاب رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک پی ٹی آئی وزیر کارکردگی پوچھنے پر جھنجھلا گئے، دوسرے کو انڈا پڑ گیا

جواب دینے والے صارفین کی بڑی تعداد یعنی 46 فیصد سے زائد کا کہنا تھا کہ برابر تعلیم یافتہ جوڑے زیادہ خوش رہتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر 27.2 فیصد نے زیادہ خوش رہنے والے جوڑوں کے طور پر ان پڑھ جوڑوں کا انتخاب کیا۔

سوال کا جواب دینے والے 25 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ جن جوڑوں میں شوہر زیادہ تعلیم یافتہ اور بیوی کم پڑھی لکھی ہو وہ خوش رہتے ہیں۔

پاکستان ٹرائب کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں

ٹوئٹر پول میں جواب دینے والوں کی سب سے کم تعداد تقریبا ایک اعشاریہ ایک فیصد کا کہنا تھا کہ زیادہ تعلیم یافتہ بیوی اور کم پڑھے لکھے شوہر پر مبنی جوڑے کامیاب رہتے ہیں۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے کچھ صارف ایسے بھی تھے جنہوں نے کہا کہ خوش جوڑے کے لیے تعلیم یافتہ ہونے یا کم اور زیادہ پڑھے لکھے ہونے سے فرق نہیں پڑتا بلکہ اعتماد، محبت، سمجھوتہ وہ پہلو ہیں جنہیں اپنا کر کامیاب اور خوش رہا جا سکتا ہے۔

پاکستان ٹرائب کی خبریں/ویڈیوز/بلاگز حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر ہمارے ساتھ شامل ہوں

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔