‘سانوں کوالا لمپور بلا کے آپ نیازی کتھے رہ گیا’ – ڈاکٹر ظفر اقبال

‘سانوں کوالا لمپور بلا کے آپ نیازی کتھے رہ گیا’ – ڈاکٹر ظفر اقبال

وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ملایشئین وزیراعظم مہاتیر محمد کے ساتھ ایک فوٹو سیشن کروایا اور بعد ازاں اس کی ضرورتاً بے تحاشا تشہیر بھی کی گئی اور اس کے نیچے لکھا “عالم اسلام پر ہونے والے ابلاغی حملوں کے خلاف چینل شروع کرنے پر اتفاق”۔

اتفاق سے لفظ اتفاق سے عمران صاحب کو سخت چڑ ہے۔ اسی لیے سپریم کورٹ پریشان ہے کہ فوجی سربراہ کی توسیع ملازمت کے لیے آئین سازی کی ضرورت کے لئے اتفاق کیسے پیدا ہوسکے گا جب کہ ۔۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ڈرائیونگ قوانین کی خلاف ورزیوں پر یکم جنوری سے نئے جرمانے

تو قصہ یہ کہ چینل کی بات ہوتے ہوتے، او آئی سی کی موت کے بعد اسلامی ممالک کے موثر فورم کی کمی تک آ پہنچی کیونکہ بہت عرصے سے اس محسوس کیا جا رہا تھا۔ ہر موقع پر سوال کہ امت کہاں ہے؟ اس ضمن میں سعودیہ ایران اختلاف کو ایک اہم سد راہ سمجھتے ہوئے کسی اور راہ کو دیکھنے کے خواہشمند رہنماؤں نے پاکستان کو بھی خود دار اور اپنے فیصلے خود کر سکنے کی خواہش رکھنے والا ملک سمجھ کر عمران خان کو کوالالمپور بلایا ۔ تاکہ اس کارخیر کے بانی ارکان مل بیٹھیں۔

درایں اثناء مال دار اور بڑوں کی نمبردار پارٹیوں نے عمران خان صاحب کو بلا لیا۔ اور وہاں ان کی قلب ماہیت کرنے میں چند ثانیے ہی لگے۔

مزید جانیں: کابینہ میں سمری: سی ایس ایس امتحان کن قوانین کے تحت ہوں گے؟

اردوان اور مہاتیر محمد ۔۔ سوچتے رہ گئے کہ

سانوں کوالالمپور بلا کے تے آپیں نیازی کتھے رہ گیا
انااللہ وانا الیہ راجعون

عمران خان نے یہ تصویر شیئر کر کے لکھا تھا کہ پاکستان، ملائشیا اور ترکی مل کر ایک انگلش چینل شروع کریں گے
عمران خان نے یہ تصویر شیئر کر کے لکھا تھا کہ پاکستان، ملائشیا اور ترکی مل کر ایک انگلش چینل شروع کریں گے

ویسے تو فیصلے اور ارادے بدلنا خان صاحب کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ لیکن قوموں کی نمائندگی کرتے وقت اور بڑے فیصلے کرتے ہوئے مشاورت اور تدبر میں کیا حرج ہے۔

پاکستان ٹرائب کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں

شرمندہ شرمندہ سا دسمبر ڈھاکہ، باجوڑ، آرمی پبلک، طویل ترین کرفیو زدگی کے شکار مقبوضہ کشمیر ،جامعہ ملیہ اسلامیہ، ندوہ کالج اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے کوریڈور سے ہوتا ہوا کوالالمپور پہنچ کر اب ہلال شرمندگی بن کر ہماری ہنسی اڑاتا ہے۔

زوال بندہ مومن کا بے زری سے نہیں
اللہ اکبر وللہ الحمد

پاکستان ٹرائب کی خبریں/ویڈیوز/بلاگز حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر ہمارے ساتھ شامل ہوں

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

2 thoughts on “‘سانوں کوالا لمپور بلا کے آپ نیازی کتھے رہ گیا’ – ڈاکٹر ظفر اقبال

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *