کابینہ میں سمری: سی ایس ایس امتحان کن قوانین کے تحت ہوں گے؟

کابینہ میں سمری: سی ایس ایس امتحان کن قوانین کے تحت ہوں گے؟

اسلام آباد: پاکستان میں اعلی سرکاری عہدوں کے انتخاب کے لیے ہونے والے سینٹرل سپرییئر سروس (سی ایس ایس) کے امتحانات پہلے ہی کی طرح فیڈرل پبلک سروس کمیشن قوانین کے تحت ہوں گے۔

سی ایس ایس امتحانات کے متعلق کابینہ کے سامنے سمری پیش کی گئی تھی جس کے تحت سی ایس ایس ایگزامز کی سکریننگ تجویز کی گئی تھی تاہم وفاقی کابینہ نے اسے منظور نہیں کیا۔

یہ بھی دیکھیں: پاکستان میں ڈرائیونگ قوانین کی خلاف ورزیوں پر یکم جنوری سے نئے جرمانے

کابینہ کی جانب سے سی ایس ایس ایگزامز کی سکریننگ کی منظوری نہ دیے جانے کی وجہ سے اب یہ امتحانات پہلے سے طے شدہ سلیبس اور ایف پی ایس سی قوانین کے تحت ہوں گے۔

ڈپٹی اسپیکر اسلام آباد حمزہ شفقات نے ہفتہ کے روز مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں تصدیق کی ہے کہ کابینہ نے سکریننگ کی سمری منظور نہیں کی جس کے بعد سی ایس ایس ایگزامز پرانے سلیبس اور ایف بی ایس سی قوانین کے تحت ہی ہوں گے۔

پاکستان ٹرائب کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں

سی ایس ایس ایگزامز میں شریک ہونے والے امیدوارں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں تبدیلی کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا تھا تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کی خبریں/ویڈیوز/بلاگز حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر ہمارے ساتھ شامل ہوں

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *