پاکستان میں ڈرائیونگ قوانین کی خلاف ورزیوں پر یکم جنوری سے نئے جرمانے

پاکستان میں ڈرائیونگ قوانین کی خلاف ورزیوں پر یکم جنوری سے نئے جرمانے

اسلام آباد: ڈرائیونگ کے دوران متعلقہ قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کو اب پہلے کی نسبت کئی گنا زائد جرمانے ادا کرنا ہوں گے۔

نمائندہ پاکستان ٹرائب کے مطابق نئے جرمانوں کا اطلاق یکم جنوری سے کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں: اسد عمر بھی ‘دوسروں کے کام پر سیاست چمکا’ رہے ہیں؟

موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر کار، موٹر سائیکل اور ایل ٹی وی ڈرائیورز کو پانچ ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔ پی ایس وی گاڑیاں بغیر لائسنس چلانے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر جرمانہ کی مقدار بھی بڑھا دی گئی ہے، یکم جنوری 2020 سے اس خلاف ورزی کے مرتکب فرد کو ایک ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک پی ٹی آئی وزیر کارکردگی پوچھنے پر جھنجھلا گئے، دوسرے کو انڈا پڑ گیا

دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو 500 روپے جب کہ کارڈرائیور کو دو ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

سیفٹی بیلٹ استعمال نہ کرنے پر کار، ایل ٹی وی ڈرائیورنز کو 1500 روپے جب کہ بڑی گاڑیاں چلانے والے کو تین ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

پاکستان ٹرائب کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں

دوران سفر لین پر عمل نہ کرنے والے ڈرائیورز بھی جرمانوں سے بچ نہیں سکیں گے، لی وائیلیشن میں ملوث کار اور چھوٹی گاڑیوں (ایل ٹی وی) کو ایک ہزار روپے کا جرمانہ کیا جائے گا۔

تیزرفتاری پر بسوں کو 10 ہزار روپے، باربردار یعنی کارگو گاڑیوں کو 2500 روپے جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ حد سے زیادہ سواریاں بٹھانے والی گاڑیوں کو پانچ ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

پاکستان ٹرائب کی خبریں/ویڈیوز/بلاگز حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر ہمارے ساتھ شامل ہوں

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

2 thoughts on “پاکستان میں ڈرائیونگ قوانین کی خلاف ورزیوں پر یکم جنوری سے نئے جرمانے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *