برفباری کے دوران ٹائروں پر لگائے جانے والی چین کے نرخ مقرر، خصوصی مرکز قائم

برفباری کے دوران ٹائروں پر لگائے جانے والی چین کے نرخ مقرر، خصوصی مرکز قائم

ایبٹ آباد: گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) اور ایبٹ آباد پولیس نے برف باری کے دوران گاڑیوں کے ٹائروں پر لگائی جانے والے آہنی جال (چین) کے لیے خصوصی نرخ مقرر کر دیے ہیں۔

گلیات کے سفر کے دوران برف باری کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہونے والے سیاحوں کی آسانی کے لیے ایبٹ آباد پولیس اور جی ڈی اے کا مشترکہ کنڑول روم قائم کیا گیا ہے۔

جی ڈی اے ترجمان کے مطابق گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ پولیس نے سیاحوں کی سہولت کے لیے فیسیلیٹیشن مراکز قائم کیے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں: اب آن لائن نکاح بھی کیا جا سکے گا

ترجمان کے مطابق برفباری کے دوران سیاحوں کی پریشانی میں اضافہ کرنے والے چین مافیا کی سرکوبی ہر صورت لازم تھی۔

جی ڈی اے ترجمان احسن حمید کے مطابق چھانگلہ گلی اور نتھیا گلی (ایبٹ آباد) میں دو سہولت سینٹرز بنائے گئے ہیں۔ جہاں گاڑیوں کے لیے آہنی جال دستیاب ہوں گے تاہم اگر سیاح نجی طور پر جال فراہم کرنے والوں کی خدمات حاصل کرنا چاہیں تو مقررہ نرخوں کے مطابق ہی معاملہ کریں۔

پاکستان ٹرائب کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں

انہوں نے کہا کہ مقرر کیے گئے نرخوں سے زائد رقم لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان جی ڈی اے کے مطابق بڑی گاڑیوں کے لیے آہنی جال استعمال کرنے کا نرخ 1500 روپے جب کہ چھوٹی گاڑیوں کے لیے 1000 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

گلیات میں برف باری اور راستوں کی بندش کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ برف باری کا سلسلہ رک چکا ہے، توقع ہے کہ تمام متاثر ہونے والے راستے جلد بحال کر دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک پی ٹی آئی وزیر کارکردگی پوچھنے پر جھنجھلا گئے، دوسرے کو انڈا پڑ گیا

جی ڈے اے ترجمان احسن حمید کے مطابق راستوں کے متعلق معلومات کے لیے بھی سہولت مراکز سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

سیاحوں کے لیے گلیات میں قایم سہولت مراکز کے رابطہ نمبر بھی جاری کیے گئے ہیں۔

چھانگلہ گلی ٹوورسٹ فیسیلیٹیشن سینٹر سے 0992 2357002 اور 03478591895 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

نتھیا گلی میں سیاحوں کے لیے قائم سہولت مرکز سے 0992355079 اور 03445252602 کے نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: جب تک سُرخے تھے تو یک رنگ تھے – قاضی نصیر عالم

علاوہ ازیں ایبٹ آباد پولیس کے کنٹرول روم سے 09929310033 پر اور گلیات کے متعلقہ پولیس اسٹیشن تھانہ ڈونگا گلی سے 0992355300 پر بھی رابطہ کر کے رہنمائی یا شکایت درج کرائی جا سکتی ہے۔

سیاحوں کو درپیش مسئلے کا تعلق گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے ہو تو جی ڈی اے سے 09929310423 اور موبائل نمبر 03411112226 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان ٹرائب کی خبریں/ویڈیوز/بلاگز حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر ہمارے ساتھ شامل ہوں

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *