ایک پی ٹی آئی وزیر کارکردگی پوچھنے پر جھنجھلا گئے، دوسرے کو انڈا پڑ گیا

ایک پی ٹی آئی وزیر کارکردگی پوچھنے پر جھنجھلا گئے، دوسرے کو انڈا پڑ گیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف حکومت کے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک صحافی کا وزارت کی کارکردگی سے متعلق سوال سن کر جھلائے اور جواب دینے سے انکار کر دیا۔

وفاقی وزیر سے ان کی وزارت کی کارکردگی پر سوال کیا گیا تو انہوں نے پوچھنے والے کو مخاطب کر کے کہا میں آپ کو جواب نہیں دوں گا۔ وہ نئے سوال کے لیے دوسرے صحافیوں کی جانب متوجہ ہوئے تاہم سوال کرنے والے صحافی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جواب نہ دے کر ان کی سبکی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی جانیں: پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نیا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی وزیر کے انداز پر برہم صحافی نے موقف اپنایا کہ وہ جواب نہ دینا چاہیں تو ‘نو کمنٹ’ کہہ دیں لیکن جواب نہ دینے کا کہنا مناسب عمل نہیں ہے۔

پی ٹی آئی وزیر سے سوال کرنے والے صحافی نے موقف اپنایا کہ انہیں جواب نہیں دیا گیا تو کوئی بھی وفاقی وزیر سے سوال نہیں کرے گا، یہ صورتحال دیکھ کر موقع پر موجود دیگر صحافی بھی خاموش ہو گئے۔

یہ بھی دیکھیں: اب آن لائن نکاح بھی کیا جا سکے گا

علی زیدی کی گفتگو سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیو میں نمایاں ہے کہ جیسے ہی معاملہ بگڑا تو وفاقی وزیر فورا جواب دینے پر آمادہ ہو گئے۔ انہوں نے فورا مذکورہ صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اچھا آپ سوال کریں، میں جواب دوں گا۔

جمعہ ہی کے روز پی ٹی آئی حکومت کے ایک اور وفاقی وزیر شیخ رشید بھی سوشل میڈیا پر نمایاں رہے تاہم وہ اپنے کسی بیان کے بجائے خود کو پڑھنے والے مبینہ انڈے کی وجہ سے نمایاں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیںپی آئی اے کے مسافر کو ایک سگریٹ دس ہزار کا کیوں پڑا؟

وزیر ریلوے پنجاب کے دورہ پر تھے کہ ایک ریلوے اسٹیشن پر ایک فرد نے انہیں انڈے دے مارے اور ان کے خلاف نعرے لگائے۔ رپورٹس کے مطابق سرگودھا میں ریلوے ٹریک کا معائنہ کرنے کرنے کے لیے شیخ رشید جیسے ہی ٹرین کی بوگی سے نیچے اترے تو وہاں پہلے سے موجود ایک فرد نے ان پر انڈوں کی بارش کر دی۔

سوشل میڈیا صارفین نے شیخ رشید کو پڑنے والے انڈے کے واقعے کو ناصرف طنزومزاح کا موقع بنایا بلکہ اسے حکومت کے خلاف پیدا ہونے والے عوامی غم و غصے پر مبنی ردعمل کا مظاہر بھی قرار دے ڈالا۔ کسی نے اسے خطرناک رجحان قرار دیا تو کوئی انڈے کی جگہ ڈنڈے مارنے کے مشورے دیتا رہا۔

خان صاحب ٹوئٹر ہینڈل نے ایک قدم آگے بڑھ کر وزیر ریلوے کو انڈوں کی جگہ ڈنڈے مارنے کا مشورہ دے ڈالا۔

یہ رپورٹ فائل کیے جانے کے وقت تک واضح نہیں ہو سکا تھا کہ شیخ رشید کو سرگودھا میں انڈے مارے جانے کا واقعہ کیوں پیش آیا تاہم غیر مصدقہ رپورٹس میں دعوی کیا جا رہا تھا کہ پولیس نے انڈے مارنے والے فرد کو تحویل میں لے لیا تھا۔

پاکستان ٹرائب کی خبریں/ویڈیوز/بلاگز حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر ہمارے ساتھ شامل ہوں

فوزان شاہد

مطالعہ اور لکھنے کا عمدہ ذوق رکھنے والے فوزان شاہد پاکستان ٹرائب کے ڈپٹی ایڈیٹر ہیں۔ وہ سیکیورٹی ایشوز سمیت سماجی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر لکھتے ہیں۔ Twitter: @FawzanShahid