پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نیا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نیا نوٹیفکیشن جاری

لاہور: پنجاب حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت 20 دسمبر 2016 سے پانچ جنوری 2020 تک اسکولوں میں چھٹیاں ہوں گی۔

جمعہ کو کیے گئے اعلان میں صوبائی وزیر تعلیم مراد رس نے تصدیق کی کہ صوبے کے اسکولوں میں 20 دسمبر سے پانچ جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیںپی آئی اے کے مسافر کو ایک سگریٹ دس ہزار کا کیوں پڑا؟

پاکستان ٹرائب کے نمائندہ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سردیوں کی چھٹیوں کے اعلان کے بعد نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

13 دسمبر کو جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے چھٹیوں میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں: اب آن لائن نکاح بھی کیا جا سکے گا

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری و نجی تعلیمی ادارے چھ جنوری 2020 سے کھولے جائیں گے۔

پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن
پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن

پاکستان ٹرائب کی خبریں/ویڈیوز/بلاگز حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر ہمارے ساتھ شامل ہوں

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔