آن لائن نکاح کیسے کریں؟ طریقہ کار جاری کر دیا گیا

آن لائن نکاح کیسے کریں؟ طریقہ کار جاری کر دیا گیا

ریاض: نکاح سے قبل کے مراحل جتنے طویل سمجھے جاتے ہیں اتنے ہی نکاح کے دوران یا اس کے بعد کے معاملات بھی مشکل لگتے ہیں تاہم اس عمل کو آسان کرنے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے آن لائن نکاح کرنے کا طریقہ کاری جاری کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت انصاف کے اس اعلان کے بعد آئندہ ناصر سعودی شہری بلکہ وہاں مقیم غیر ملکی بھی آن لائن نکاح کر سکیں گے۔

سعودی اخبار 24 نے وزارت انصاف کے حوالے سے جاری کردہ خبر میں بتایا ہے کہ آن لائن نکاح کی سہولت استعمال کرنے والوں کو عدالت جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

سعودی وزارت انصاف نے آن لائن نکاح کے قانون کے حوالے سے وڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے جس میں اس کے فوائد سے آگاہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںپی آئی اے کے مسافر کو ایک سگریٹ دس ہزار کا کیوں پڑا؟

نئے اعلان کردہ طریقہ کار کے تحت نکاح کے امیدوار کو سب سے پہلے وزارت انصاف کی ویب سائٹ پر جا کر نکاح کے قانون کی بابت معلومات حاصل کرنا ہوں گی۔ اس کے بعد امیدوار وہاں مطلوبہ معلومات درج کرے گا۔

ان معلومات کے اندراج کے ساتھ ساتھ  نکاح خواں کا انتخاب، نکاح کا وقت اور اس کی تاریخ کا تعین کرنا ہو گا۔

نکاح کے امیدوار کی جانب سے ویب سائٹ کے ذریعے یہ تفصیلات موصول ہونے کے بعد سعودی وزارت انصاف نکاح کے خواہشمند شخص اور نکاح خواں کے لیے ہدایات جاری کرے گی

پاکستان ٹرائب کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں

آن لائن نکاح کے دوسرے مرحلے میں نکاح خواں دلہا اور دلہن کے شناختی کارڈ کے نمبر اور ان کی تاریخ پیدائش ای نکاح سسٹم میں درج کرے گا۔ جس کے جواب میں وزارت انصاف سے اس کے نام ایک ایس ایم ایس آئےگا۔ یہ اعدادوشمار کی وصولی اور نکاح کے اندراج سے متعلق ایس ایم ایس ہو گا۔ یہ پیغام موصول ہونے کے بعد نکاح خواں نکاح پڑھائے گا۔

آن لائن نکاح کا دوسرا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد یہاں سے تیسرا مرحلہ شروع ہو گا جس میں دلہا اور دلہن اپنی بائیو میٹرکس شناخت یعنی فنگر پرنٹس کے ذریعے دستخط کریں گے اور گواہ حضرات کی بورڈ کے ذریعے نکاح نامے پر دستخط کریں گے۔

پاکستان ٹرائب کی خبریں/ویڈیوز/بلاگز حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر ہمارے ساتھ شامل ہوں

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔