جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے لیے حکومتی اعلانات سچ ہو سکیں گے؟

جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے لیے حکومتی اعلانات سچ ہو سکیں گے؟

لاہور: 13ویں ساؤتھ ایشیئن گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد براہ راست ٹوکیو اولمپکس 2020 کے لیے کوالیفائی کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو پنجاب حکومت نے اسپورٹس ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔

نمائندہ پاکستان ٹرائب کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی کے لیے پانچ لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ نوجوان اتھلیٹ ارشد ندیم کی کامیابی ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ ارشد ندیم پاکستان کے پہلے ایتھلیٹ ہیں جو اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے بعد پاکستان کی نمائندگی کریں گے، اس کامیابی پر حکومت پاکستان، حکومت پنجاب اور پوری قوم کی جانب سے ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے اعلان کیا کہ اس شاندار اعزاز پر ارشد ندیم کو اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے اسپورٹس ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے اور پانچ لاکھ روپے کیش انعام دیا جا رہا ہے جو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں: پاکستانی وزیر کی اس وائرل تصویر میں کیا خاص ہے؟

انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایشیئن گیمز میں میڈلز جیتنے والے پنجاب کے کھلاڑیوں کو بھی کیش انعامات دیں گے،گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی کو ایک لاکھ روپے، چاندی کا میڈل جیتنے والے کھلاڑی کو 75 ہزار روپے جب کہ کانسی کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑی کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا ہے کہ میں قوم کا مشکور ہوں جن کی دعاؤں سے کامیابی حاصل کی، پنجاب حکومت، صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی، انشاء اللہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے مسافر کو ایک سگریٹ دس ہزار کا کیوں پڑا؟

پریس کانفرنس کے موقع پر سیکرٹری اسپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ، ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجر جنرل (ر) اکرم ساہی، ڈائریکٹر اسپورٹس محمد حفیظ بھٹی و دیگر بھی موجود تھے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی کھلاڑی نے ساؤتھ ایشیئن گیمز میں جیولن تھرو کے مقابلے میں 86.29 میٹر کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، ارشد ندیم پاکستان کے پہلے ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے اولمپکس کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔

سوشل میڈیا کے متعلق مزید: 2019 کا ایسا ہدف جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟سوشل میڈیا کے دلچسپ جوابات

صوبائی وزیر نے اعلان کیا کہ حکومت ارشد ندیم جیسے شائنگ اسٹارز کے ساتھ کھڑی ہے اور ٹوکیو اولمپکس2020ء کی تیاری کے حوالے سے ان سے ہر طرح کا تعاون کیا جائے گا، ارشد ندیم کو اگر غیر ملکی کوچز اور ٹرینرز کی ضرورت پڑی تو ان کو بھی بلایا جائے گا۔

بین الاقوامی کھیلوں میں میڈلز جیتنے کے لیے نئی اسکیم

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایونٹس میں میڈلز جیتنے کے لیے اسپورٹس بورڈ پنجاب نے ایک اسکیم منظور کی ہے جس کے تحت پانچ کھیلوں ایتھلیٹکس، ویٹ لفٹنگ، باکسنگ، ریسلنگ اور بیڈ منٹن کو منتخب کیا گیا ہے تا کہ ان میں میڈلز جیتے جا سکیں۔ اس اسکیم کو جلد لانچ کر دیا جائے گا۔

پاکستان ٹرائب کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں

صوبائی وزیر کے مطابق ان کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹین ایجر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا ان کو اچھے اسکولوں میں تعلیم بھی دلائیں گے، ماہر کوچز اور ٹرینرز سے تربیت دلائیں گے تاکہ یہ کھلاڑی منزل پا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسپورٹس سکول کی منظوری دیدی گئی ہے جس کے تحت اچھے کھلاڑیوں کو اپنے پاس رکھیں گے، اچھی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کے کھیل کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

کھلاڑیوں کے لیے خصوصی ایپلیکیشن

، صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں اسپورٹس سہولتوں کے حوالے سے ایک ایپ متعارف کرارہے ہیں جس سے کھلاڑی اسپورٹس سہولت کے استعمال کے لیے آن لائن فارم جمع کرا کر اس سہولت سے استفادہ کر سکیں گے، اس کا افتتاح بھی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کریں گے۔

پاکستان ٹرائب کی خبریں/ویڈیوز/بلاگز حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر ہمارے ساتھ شامل ہوں

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

One thought on “جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے لیے حکومتی اعلانات سچ ہو سکیں گے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *