کرسمس 2019: سرکاری مسیحی ملازمین کو تنخواہیں 20 دسمبر تک ادا کیے جانے کا اعلان

کرسمس 2019: سرکاری مسیحی ملازمین کو تنخواہیں 20 دسمبر تک ادا کیے جانے کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے کرسمس 2019 کی مناسبت سے کیے گئے اعلان میں کہا ہے کہ صوبے بھر کے سرکاری مسیحی ملازمین کو تنخواہیں معمول سے پہلے ادا کی جائیں گی۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب معلومات کے مطابق پنجاب کے محکمہ خزانہ نے یہ اقدام گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی خصوصی ہدایت پر اٹھایا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: 2019 کا ایسا ہدف جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟سوشل میڈیا کے دلچسپ جوابات

حکومتی اعلان سے پنجاب حکومت کے وہ ریٹائرڈ مسیحی ملازمین بھی مستفید ہو سکیں گے جو اپنی ملازمت ختم کرنے کے بعد پنشن حاصل کر رہے ہیں۔

پنجاب انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کی خصوصی ہدایت پر محکمہ خزانہ کی جانب سے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام سرکاری ملازمین کی دسمبر 2019ء کی تنخواہ بمعہ الاؤنسسز 20 دسمبر تک جاری کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی وزیر کی اس وائرل تصویر میں کیا خاص ہے؟

حکومتی اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ مسیحی برادری سے تمام پینشنرز بھی رواں ماہ کی پینشن 20 دسمبر کو حاصل کر سکیں گے۔

ترجمان محکمہ خزانہ کے مطابق مسیحی برادری کو تنخواہوں اور پینشن کی جلد ادائیگی کا فیصلہ کرسمس کی خوشیوں کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *