پاکستانی وزیر کی اس وائرل تصویر میں کیا خاص ہے؟

پاکستانی وزیر کی اس وائرل تصویر میں کیا خاص ہے؟

لاہور: پاکستان تحریک انصاف حکومت کے وزراء میں سب سے زیادہ میڈیا کی نظروں میں رہنے والے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ایک بار پھر سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر نمایاں ہوئے ہیں تاہم اس بار وہ اپنے کسی سیاسی بیان یا پیش گوئی کی وجہ سے نہیں بلکہ سلائی مشین کی وجہ سے موضوع گفتگو بنے ہیں۔

پاکستانی سوشل میڈیا خصوصا ٹوئٹر صارفین کی ٹائم لائنز پر زیرگردش تصویر میں شیخ رشید پاکستان کے متوسط یا کم آمدن والے گھرانوں میں استعمال ہونے والی روایتی سلائی مشین کے سامنے بیٹھے کچھ سینے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں: 2019 کا ایسا ہدف جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟سوشل میڈیا کے دلچسپ جوابات

سوشل میڈیا صارفین نے شیخ رشید کی تصویر پر منفرد کیپشن لکھے تو کسی نے انہیں ان کی تصویر دکھا کر سوال کر ڈالا۔ پاکستانی صحافی شاہد عباسی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا ‘شیخ صاحب بھی ‘اربوں کمانے والی’ سلائی مشین کے چکر میں تو نہیں؟’۔

کچھ ٹوئٹر صارفین شیخ رشید احمد اور سلائی مشین کو اکٹھا دیکھ کر وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی سلائی مشین کو یاد کرتے دکھائی دیے۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے بھی سلائی مشین کا ذکر کیا تاہم وہ شیخ رشید والی سلائی مشین کے بجائے وزیراعظم سے ان کی ہمشیرہ کی سلائی مشین کی تحقیقات نہ کرنے کا شکوہ کرتے دکھائی دیں۔

جبران عزیز نامی صارف نے شیخ رشید کو وزیراعظم کا رشتہ دار قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ‘علیمہ باجی کے ماموں کا بیٹا ارب پتی بننے کے لیے تربیت حاصل کر رہا ہے’۔

یاد رہے کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال کے فنڈز میں کرپشن کا نشانہ بننے والی وزیراعظم عمران خان کی بہن علمینہ خان کا ایک بیان جنوری 2019 میں سوشل میڈیا پر خاصا گردش کرتا رہا تھا۔ جس میں وہ سلائی مشینوں سے آمدن حاصل کرنے اور بیرون ملک اس کام کی مانگ کا ذکر کر رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے مسافر کو ایک سگریٹ دس ہزار کا کیوں پڑا؟

ان سے منسوب بیانات میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کی ہمشیرہ نے سلائی مشین کے کام سے ہونے والی آمدن کے ذریعے جائیدادیں بنائی ہی۔

شیخ رشید کی سلائی مشین والی تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

پاکستان ٹرائب ٹیکنالوجی ڈیسک کی جانب سے کی گئی ریورس امیج سرچ کے مطابق شیخ رشید کی یہ تصویر ان کی وزارت یعنی ریلوے کی جانب سے خواتین کے لیے راولپنڈی کے علاقے صدر میں قائم ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کی ہے۔

پاکستان ٹرائب کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں

22 اکتوبر 2019 کو جاری ہونے والی اس تصویر میں شیخ رشید ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے افتتاح کے بعد تربیتی مرکز میں مہیا کی گئی سلائی مشینوں میں ایک کے سامنے بیٹھے تصویر بنوا رہے ہیں۔

پاکستان ٹرائب کی خبریں/ویڈیوز/بلاگز حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر ہمارے ساتھ شامل ہوں

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔