2019 کا ایسا ہدف جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟سوشل میڈیا کے دلچسپ جوابات

2019 کا ایسا ہدف جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟سوشل میڈیا کے دلچسپ جوابات

سوشل میڈیا باالخصوص ٹوئٹر کی خاصیت یہ ہے کہ یہاں بہت ہی سنجیدہ اور بین الاقوامی نوعیت کے موضوعات سمیت انتہائی ذاتی نکات پر بھی گفتگو جاری رہتی ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا صارفین ایسی گفتگو میں پوری طرح دلچسپی بھی لیتے ہیں۔

چونکہ ایک اور سال اختتام کی جانب گامزن ہے اور نئے سال کی آمد آمد ہے ایسے میں یہ ممکن ہی نہیں کہ سوشل میڈیا پر فعال ادارے اور افراد اسے موضوع گفتگو نہ بنائے۔ گوگل، یوٹیوب جیسے ادارے جہاں 2019 کی ٹاپ سرچز اور ٹاپ ویڈیوز کی فہرستیں جاری کر رہے ہیں وہیں صارفین دیگر پہلوؤں کو ڈسکشن کا حصہ بنا رہے ہیں۔

ٹوئٹر صارف احمد شاہین نے بھی ایسا ہی ایک سوال کیا جس میں انہوں نے پوچھا کہ 2019 کا ایسا ہدف جو اب تک پورا ہو سکا ہو؟ ساتھ ہی انہوں نے ایسا نہ ہونے کی وجہ بھی جاننا چاہی۔

ٹویٹ کے جواب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے دلچسپ جواب دیے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کابینہ سے منظوری: اسٹوڈنٹس یونینز کیا کر سکیں گی؟

پاکستانی صحافی فیض اللہ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی انکریمنٹ نہ لگ سکنے کا شکوہ کیا تاہم ایسا کرتے ہوئے وہ تنخواہ میں اضافے سے رشتہ بھی قائم کر گئے۔

سعدیہ بادامیان نامی صارف نے سسرال والوں کی تاخیر کی وجہ سے اس سال شادی نہ ہونے کا گلہ کیا، تاہم انہوں نے وضاحت بھی کر دی کہ وہ اپنی نہیں کسی اور کی شادی کا ذکر کر رہی ہیں۔ اس جواب پر انہیں ‘الو’ کا لقب بھی سہنا پڑا۔

اپنی مخصوص ٹویٹس اور دلچسپ انداز گفتگو کی شہرت رکھنے والے عطیہ صدیقی نامی ٹوئٹر ہینڈل نے 2019 میں وزن کم کرنے کے متعلق اپنے گول کے ادھورا رہنے کا ذکر کیا تو انہیں ‘محنت جاری رکھیں’ کا جواب ملا۔

امیمہ نامی صارف نے بہت سے طلبہ کے لیے بڑے مسئلے کی حیثیت رکھنے والے تھیسس کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تھیسس مکمل کرنا اور ہر ماہ ایک کتاب پڑھنے کا گول پورا نہیں ہو سکا۔

اگر آپ بھی 2019 میں پورے نہ ہو سکنے والے اپنی کسی گول کا ذکر کرنا اور اس کی وجہ سوشل میڈیا صارفین سے شیئر کرنا چاہیں تو اس ٹویٹ پر جاری ڈسکشن کا حصہ بن سکتے ہیں۔

پاکستان ٹرائب کی خبریں/ویڈیوز/بلاگز حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر ہمارے ساتھ شامل ہوں

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔