پنجاب حکومت نے آٹا اور چینی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

پنجاب حکومت نے آٹا اور چینی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

لاہور: پنجاب میں حکومت نے آٹے اور چینی کی قیمت کم کرنے کے بجائے گزشتہ قیمت سے بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

لاہور سے پاکستان ٹرائب کے نمائندہ کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔

اجلاس میں20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 808روپے اور چینی کی قیمت 70روپے فی کلو گرام مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال نے کہا کہ گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی کیلیے گھی مینو فیکچرز سے بات کی جائے۔

پنجاب انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جاری خبر کے مطابق صوبائی وزیر نے مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت نہ ہونے پر سخت اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ مقرر ہ نرخوں سے زائد پر اشیائے ضروریہ کی فروخت متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

یہ بھی دیکھیں: صدمے یا خدشے سے پیٹ میں گرہیں کیوں پڑھتی ہیں؟

صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹاسک فور س کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنے والے کہیں اور چلے جائیں پنجاب میں وہی افسر رہے گا جو عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائے گا۔

پاکستان ٹرائب کی خبریں/ویڈیوز/بلاگز حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر ہمارے ساتھ شامل ہوں

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اپنے ضلع میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی نہ بنانے والا ڈپٹی کمشنر خود ذمہ دار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل برانچ اور دیگر اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں فرائض سے غفلت برتنے پر سخت ایکشن ہو گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ آٹے کے تھیلے اور گھی کے پیکٹ پر مقررہ قیمت کا انداج یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخ تمام دکانوں پر نمایاں جگہ پر آویزاں ہونے چاہئیں۔

ملتی جلتی خبر: آج کل کی لڑکیاں کیسا جیون ساتھی چاہتی ہیں؟

پنجاب حکومت کی جانب سے آٹے اور چینی کے نئے منظور کیے گئے نرخ گزشتہ قیمتوں سے زیادہ ہیں۔ حکومتی پالیسیوں وغیرہ کی بنیاد پر فلور ملز اور شوگر انڈسٹری کی جانب سے دونوں اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو حکومت نے اسے کم کرنے کے بجائے پہلے سے زیادہ قیمت کی منظوری دے دی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *