معروف کورئین پاپ اسٹار کی موت یا خودکشی؟

معروف کورئین پاپ اسٹار کی موت یا خودکشی؟

مشہور کے- پاپ سٹار سولی گزشتہ روز 14 اکتوبر اپنے گھر جو کہ کوریا کے دارالحکومت سیول میں واقع ہے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

سولی 29 مارچ 1994 کو پوسان جنوبی کوریا میں پیدا ہوئیں۔ اپنے کیریئر کا آغاز انہوں نے 2005 میں ایکٹنگ سےکیا ۔ بعد ازاں مختلف میوزک بینڈز سے وابستہ رہیں۔ وہ بطور سنگر، سونگ رائٹر اور ایکٹریس کام کرتی رہیں اور بہت کم وقت میں کامیابی کی منازل طے کیں۔

یہ بھی دیکھیں: صدمے یا خدشے سے پیٹ میں گرہیں کیوں پڑھتی ہیں؟

انسٹاگرام پر قریباً پانچ ملین مداحوں کی ہر دلعزیز اداکارہ نے گزشتہ روز خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا اور مداحوں کے لئے یادوں کا ایک ان مٹ سلسلہ چھوڑ گئیں۔

خود کشی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہی سکی۔ پولیس اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے ۔ یاد رہے کہ سولی نے گزشتہ ماہ لوگوں کے رویے سے دل برداشتہ ہو کر میوزک انڈسٹری کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔

آمنہ فرید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *