صرف 15 منٹوں میں چہرے کے داغ دھبے کیسے دور کریں؟

صرف 15 منٹوں میں چہرے کے داغ دھبے کیسے دور کریں؟

صاف، چمکتا اور اجلا چہرا ہر ایک خصوصا خواتین کے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ گوناگوں مصروفیات، آلودگی بھرا ماحول اور بجٹ کم ہی اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ چہرے کو صاف رکھنے کے لیے خصوصی کاوشیں کی جائیں۔

پاکستان ٹرائب لائف اسٹائل ڈیسک کی جانب سے ذیل میں چہرہ صاف رکھنے کی دو ایسی ترکیب آپ سے شیئر کی جا رہی ہے جس کے لیے نا تو بہت زیادہ وسائل چاہئیں، نا ہی اسے زیادہ وقت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی دیکھیں: صدمے یا خدشے سے پیٹ میں گرہیں کیوں پڑھتی ہیں؟

اپنے دن کے کاموں میں سے محض 15 منٹ نکالیں اور ہفتے میں ایک بار کی اس سرگرمی سے اجلا اور چمکتا ہوا چہرہ برقرار رکھیں۔

ملتانی مٹی اور عرق گلاب
ہر جگہ عام دستیاب ہو جانے والی ملتانی مٹی میں تھوڑا سا عرق گلاب ملا کر پیسٹ بنالیں۔

اسے چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ بعد سادہ پانی سے منہ دھولیں۔

یہ عمل ہفتے میں ایک بار ضرور کریں۔

ملتی جلتی خبر: آج کل کی لڑکیاں کیسا جیون ساتھی چاہتی ہیں؟

ہلدی اور بیسن کا پیسٹ
چہرے سے داغ دھبے دور کرنے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ پسی ہوئی ہلدی میں تھوڑا سا بیسن اور دوددھ ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگائیں۔

اس پیسٹ کو 15 منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر سادہ پانی سے منہ دھو لیں۔

ہفتے میں دو بار یہ عمل کرنے سے آپ کے چہرے کے داغ دھبے کافی حد تک دور ہو جائیں گے۔

نوٹ: چہرے یا دیگر جلدی مسائل معمول سے ہٹ کر لگیں تو مستند معالج یا اپنے بڑوں کے مشورے سے عمل کریں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *