آج کل کی لڑکیاں کیسا جیون ساتھی چاہتی ہیں؟

آج کل کی لڑکیاں کیسا جیون ساتھی چاہتی ہیں؟

لندن: دراز قد، خوب رو، صحت مند، نڈر اور گفتگو کے فن میں ماہر شخص ہر غیر شادی شدہ لڑکی کا آئیڈیل ہوتا ہے مگر آج کے دور کی لڑکیاں اپنے جیون ساتھی میں کچھ اور خوبیاں بھی دیکھنا چاہتی ہیں۔

لو اینڈ ریلیشن شپ ایکسپرٹس کے مطابق آج کے دور کی لڑکیوں کی پسند کچھ مختلف ہے کیونکہ وقت کے ساتھ کافی چیزیں تبدیل ہو چکی ہیں۔

ایکپسرٹس کی جانب سے اس حوالے سے ایک تحقیق کی گئی ہے جسے(سٹے سنگل انٹل یو میٹ اے گائے لائیک دس)کا نام دیا گیا ہے۔

اس تحقیق کے مطابق آج کے دور کی لڑکیاں اپنے جیون ساتھی کو ایسا دیکھنا چاہتی ہیں جو ان کے گھر پہنچنے تک پریشان رہے، اور بار بار میسج کر کے پوچھے کہ آیا وہ خیریت سے گھر پہنچ چکی ہے۔

جو ان میں کوئی تبدیلی نہ لانا چاہے اور جیسی بھی ہوں قبول کرے۔

جو بغیر کسی وجہ کے پھول پیش کرے۔

جو ہوٹل وغیرہ کے تمام بل خود ادا کرنا چاہے۔

جو ہر میسج کا جواب خوشدلی سے دے۔

جو اپنے بارے میں بڑی بڑی باتیں نہ کرے بلکہ یہ ظاہر کرے کہ وہ اتنا اچھا نہیں جتنا سمجھا جاتا ہے۔

جس کے ساتھ چلتے ہوئے انہیں تحفظ کا احساس ہو۔

جس کو انہیں  اپنے گھر والوں سے ملوانے پر یہ اعتماد ہو کہ وہ ان کے گھر والوں کا دل جیت لے گا۔

نوٹ: جیون ساتھی میں کیا خوبیاں ہونی چاہئیں؟ آپ اس موضوع پر ذرا ہٹ کر سوچتے ہیں اور ان خیالات کو دوسروں تک پہنچانا چاہتے ہیں؟ ہمیں [email protected] پر لکھ بھیجیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *