موبائل فون صارفین کو 100 روپے لوڈ کرانے پر اب زیادہ بیلنس ملے گا

موبائل فون صارفین کو 100 روپے لوڈ کرانے پر اب زیادہ بیلنس ملے گا

اسلام آباد: پاکستانی موبائل صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ انہیں اب 100 روپے کا اسکریچ کارڈ لوڈ کرنے پر تقریبا 25 روپے کا ٹیکس نہیں ادا کرنا ہو گا بلکہ اب انہیں 12 روپے کی بچت ہوا کرے گی۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ پری پیڈ موبائل فون بیلنس پر سروس/مینٹیننس چارجز ختم کیے جائیں یہ فیصلہ آج سے نافذ العمل ہو گا۔

فیصلہ میں کہا گیا تھا کہ موبائل فون کمپنیز سروس اور مینٹیننس چارجز وصول اور جمع نہیں کریں گی، اگر مستقبل میں یہ ٹیکس دوبارہ لگایا جاتا ہے تو بھی ایسا نہیں کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کے اس حکم کے بعد اب صارفین کو 100 روپے کے لوڈ پر اب 76.94 کے بجائے 88.89 روپے ملیں گے۔

یاد رہے کہ پہلے موبائل کارڈ پر مختلف فیسز اور ٹیکسز کی مد میں 23.06 روپے کٹوتی کی جاتی تھی جسے کم کرکے اب 11 روپے 11 پیسے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: ویڈیو – اچھی کہانی پارٹ ٹو، طوبی شاہد کی زبانی

واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے از خود نوٹس لیتے ہوئے موبائل فون پر تمام ٹیکسز معطل کردیے تھے جس کے نتیجے میں صارفین کو 100 روپے کے لوڈ پر پورا بیلنس ملتا تھا تاہم اس فییصلہ کو ختم کرتے ہوئے رواں سال اپریل ست موبائل فون کارڈز پر تمام ٹیکس بحال کر دیے گئے تھے۔

سابقہ فیصلہ پر حکومت کو اعتراض تھا کہ ٹیکس ختم ہونے سے وہ آمدن کے بڑے حصے سے محروم ہو گئی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *