پاکستان نے پارلیمنٹیرینز کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

پاکستان نے پارلیمنٹیرینز کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

لندن: پاکستان نے فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر لندن میں ہونے والا پارلیمنٹیرینز کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا۔

فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو 105 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستانی پارلیمینٹیرینز نے 12ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

پاکستان کی طرف سے علی امین 52 اور علی زاہد 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

فائنل میں کامیابی حاصل کرنے سے قبل پاکستان کی پارلیمانی کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل میں، بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے، افغانستان کی ٹیم کو واضح شکست دی تھی۔

پاکستانی ٹیم کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کی طرف سے پارلیمنٹیرینز کرکٹ ورلڈکپ کا انعقاد قابل تحسین ہے۔

انہوں نے پاکستانی ٹیم کی فتح پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پارلیمانی کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *