راحت فتح علی خان آکسفورڈ یونیورسٹی سے ڈاکٹر بن گئے

راحت فتح علی خان آکسفورڈ یونیورسٹی سے ڈاکٹر بن گئے

لندن: برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی نے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو موسیقی اور قوالی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا۔

تفصیلات کے مطابق راحت فتح علی خان کو اعزاز ڈگری سے نوازنے کی تقریب کا انعقاد لندن میں ہوا۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے حصہ لیا۔ پاکستانی گلوکار کو ڈاکٹر آف میوزک کی ڈگری سے نوازا گیا۔

راحت فتح علی خان نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خود کو قوال کہلوانا پسند ہے۔ ہم چھ سو سال سے قوالی گا رہے ہیں ہمارا خاندان اس فن کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک طویل عرصے سے محنت کررہا ہے۔

دوسری جانب آکسفورڈ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق راحت فتح علی خان کو جنوبی ایشیا میں موسیقی کی پہچان قرار دیا۔ انتظامیہ کی جانب سے اس اعزاز کا اعلان 31 مارچ کو کیا گیا۔ گزشتہ روز منعقد کی جانے والی اس تقریب میں یونیورسٹی چانسلر لارڈ پیٹن نے اعزازی ڈگریاں تقسیم کیں۔

پاکستانی گلوکار اور موسیقار راحت فتح علی خان معروف قوال فتح علی خان کے پوتے اور نصرت فتح علی خان کے بھتیجے ہیں۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ راحت فتح نے نو سال کی عمر سے گانا شروع کیا۔ اس کے علاوہ وہ نوبل پیس پرائز کنسرٹ میں پرفارم کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *