امریکا میں پلاسٹک کے تھیلے سے انڈیا برآمد

امریکا میں پلاسٹک کے تھیلے سے انڈیا برآمد

اٹلانٹا: امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں پولیس کو پلاسٹک کے ایک تھیلے میں لپیٹ کر پھینکی گئی نوزائیدہ بچی ملی ہے۔

اٹلانٹا پولیس کے مطابق زندہ حالت میں ملنے والی بچی کو طبی امداد دی گئی ہے جب کہ بچی کا نام انڈیا رکھا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ کی تلاش کا کام جاری ہے۔

اٹلانٹا پولیس نے نوزائیدہ کی تصویر جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچی کی صحت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے۔

اٹلانٹا پولیس کی جانب سے پلاسٹک کے تھیلے سے ملنے والی انڈیا کی تصویر جاری کی گئی ہے
اٹلانٹا پولیس کی جانب سے پلاسٹک کے تھیلے سے ملنے والی انڈیا کی تصویر جاری کی گئی ہے

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بچی یا لواحقین کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو ایف سی ایس او کو کال کر کے اطلاع دیں۔ پولیس نے اطلاع دینے والے کا نام خفیہ رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *