کینڈل ٹوٹ گئی – دوسری قسط

کینڈل ٹوٹ گئی – دوسری قسط

کبریٰ اپنے شوہر اور دونوں بچوں کے ساتھ گھر کی بالائی منزل پر رہتی تھی۔ ضرورت زندگی کی ہر چیز میسر تھی ہی قدرت نے زندگی میں سہولت پیدا کرنے والی ہر چیز سے بھی نواز رکھا تھا۔ اسلام آباد کے ایک سیکٹر میں واقع ان کے گھر کی نچلی منزل عرصہ سے بند پڑی تھی۔ مالک مکان بیرون ملک مقیم تھے، ان کا سامان نچلی منزل پر موجود تھا اسی لیے گراؤنڈ فلور کسی کو کرائے پر نہیں دیا گیا تھا۔ ایک دن شام میں پراپرٹی ایجنٹ کچھ لوگوں کو ساتھ لایا اور گراؤنڈ فلور کا معائنہ کرایا۔

چند دن گزرے تو گراؤنڈ فلور پر ایک فیملی رہنے کے لیے آ گئی۔ پانچ رکنی گھرانے میں میاں بیوی اور تین بچے شامل تھے۔ کبریٰ کا نئی پڑوسن سے رابطہ ہوا تو وہ اسے ملنسار سے لگی۔ دونوں کو جب جب فرصت ہوتی اکٹھی بیٹھ کر خوب گپ شپ کرتیں۔ اسے احساس ہوا کہ نئی پڑوسن کچھ زیادہ ہی آزاد خیال اور باتونی ہے۔ ازدواجی زندگی موضوع بنتی تو اس کے تبصرے کبھی کبھی کبریٰ کو خدشات کا شکار کر دیتے۔

ایک دن ایسی ہی گفتگو کے دوران پڑوسن کبریٰ سے کہنے لگی کہ تمہارے میاں مزاجا کیسے ہیں؟ تمہارے علاوہ دیگر خواتین کے بارے میں کیا رویہ رکھتے ہیں؟ ان سوالوں کا جواب سوچتی کبریٰ کے بولنے سے پہلے وہ پھر گویا ہوئی، مرد ذات کا کچھ اعتبار نہیں یہ گھر کے ساتھ باہر بھی دلچسپیاں ڈھونڈ کر رکھتے ہیں۔ جوں جوں عمر بڑھتی ہے ان کی خواہشات بھی بڑھتی چلی جاتی ہیں۔ میں تو اپنے شوہر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھتی ہوں۔ جہاں کہیں شک ہو تو ان کے گلے پڑ جاتی ہوں اور جب تک بات واضح نہ ہو جائے ان کا پیچھا نہیں چھوڑتی، وہ اس پر جھلاتے تو بہت ہیں لیکن میں اپنی تسلی ضرور کرتی ہوں۔

ناول ‘کینڈل ٹوٹ گئی’ کی پہلی قسط یہاں پڑھیں

دونوں کی گفتگو جاری تھی کہ اپنے کمرے میں سوئی انعم اور علینہ کی آوازوں نے بتایا دونوں جاگ گئی ہیں، وہ فورا اٹھی اور فرسٹ فلور کی سیڑھیوں کی جانب چل دی۔

کہانی کا باقی حصہ آئندہ قسط میں پڑھیں۔ ادارہ

شاہد عباسی

پاکستانی صحافی اور ڈیجیٹل میڈیا اسٹریٹیجسٹ شاہد عباسی، پاکستان ٹرائب کے بانی، ایڈیٹر ہیں۔ پاکستان کے اولین ڈیجیٹل میڈیا صارفین میں سے ایک شاہد عباسی بلاگنگ اور خارزار صحافت کے علاوہ اپنے کریڈٹ پر دو ناولز بھی رکھتے ہیں۔

2 thoughts on “کینڈل ٹوٹ گئی – دوسری قسط

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *