پاکستان پوسٹ کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلیے مفت ریمیٹنس سروس

پاکستان پوسٹ کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلیے مفت ریمیٹنس سروس

اسلام آباد: پاکستان پوسٹ کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے مفت ریمیٹینس سروس شروع کر دی گئی ہے۔

پاکستان ٹرائب کے نمائندہ کے مطابق سرکاری بینک کے اشتراک سے شروع کی جانے والی سروس کے تحت ابتدائی مرحلے میں 230 ڈاکخانوں پر یہ سہولت میسر ہو گی، بتدریج اس کا دائرہ تین ہزار ڈاکخانوں تک بڑھا دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پوسٹل سروسز مراد سعید کا کہنا تھا کہ اس سروس کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی بغیر کسی فیس کے رقم پاکستان بھیج سکیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک بھر میں پاکستان پوسٹ کے ہزار ڈاکخانے ہیں جن کی تعداد بڑھا کر 27 ہزار کریں گے۔

مراد سعید نے حالیہ اقدام کو وزیراعظم کے وژن کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پوسٹ کی جانب سے ’سیم ڈے ڈیلیوری‘ اور ’ایکسپورٹ پارسل‘ کو خاصی پزیرائی ملی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ کی جانب سے پیش کردہ خدمات کی بیرون ملک قائم پاکستانی مشنز کے ذریعے تشہیر کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر مراد سعید نے کہا کہ اندرون ملک چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو پاکستان پوسٹ استعمال کرنے پر مراعات دے رہے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *