خیبرپختونخوا میں عید کے موقع پر بجلی کی شکایات دور کرنے کیلیے خصوصی سیل، نمبرز جاری

خیبرپختونخوا میں عید کے موقع پر بجلی کی شکایات دور کرنے کیلیے خصوصی سیل، نمبرز جاری

پشاور: عیدالفطر کے مبارک موقع پر بجلی کی شکایات رفع کرنے کے لئے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے واپڈا ہاؤس پشاور میں خصوصی کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کیا ہے۔

پیسکو کے چیف ایگزیکٹیوپسکوانجینئرڈاکٹر محمدامجد خان کی ہدایت پر قائم کیے گئے خصوصی کرائسسز منیجمنٹ سیل کا مقصد عید الفطر کے موقع پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔

پیسکو کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز شوکت افضل کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق خصوصی سیل بجلی کے تعطل کو بچانے کے علاوہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں بحالی کاکام فوری طورپر ہونے کو یقینی بنائے گا۔

پاکستان ٹرائب کے نمائندہ کے مطابق چیف ایگزیکٹیو پسکو بذات خود کرائسز منیجمنٹ سیل کی کاروائی مانیٹر کریں گے اور ہدایات جاری کریں گے تا کہ بجلی فراہمی میں کسی تعطل کو فوری طورپر دور کیا جا سکے اور بحالی کے کاموں میں کسی تاخیر کا امکان باقی نہ رہے۔

واپڈا ہاؤس پشاور میں قائم کرائسسز منیجمنٹ سیل عید الفطر کی تعطیلات کے دوران 24 گھنٹے مسلسل کام کرے گا اور کہیں پر بھی بجلی کے نظام میں نقص کی صورت میں فوری کاروائی کرے گا۔

کرائسسز منیجمنٹ سیل کے علاوہ سرکل اور مقامی کمپلینٹ آفیسز کو بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور اضافی سازوسامان اور ماہرین بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موجود رہیں گے۔

چیف ایگزیکٹیوپسکونے تمام افسران کو اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں موجود رہنے کا حکم دیا ہے۔ سنٹرل منیجمنٹ سیل میں افسران اورعملے کی شب وروز ڈیوٹی بھی لگا دی گئی ہے، عید کی تعطیلات یعنی 4 جون سے 7 جون کے دوران سنٹرل کرائسسز منیجمنٹ سیل سے فون نمبر،091-9212010,091-9212028پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

پیسکو کی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ صارفین اپنی شکایات 118 پر بھی درج کرا سکتے ہیں جب کہ 8118 پرایس ایم ایس بھی کرسکتے ہیں۔ کرائسز منیجمنٹ سیل کے علاوہ تمام علاقائی اور مقامی کمپلینٹ آفسسز سے بھی بجلی بندش سے متعلقہ مسائل کے ازالے کے لئے رابطہ کیا جاسکتا ہے اسی طرح کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مرمت کا ضروری سامان تمام سب ڈویژنوں میں موجود ہے اور پسکو کا تکنیکی عملہ کسی بھی ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت پوری طرح تیار ہے۔

پیسکو کی جانب سے عید کی تعطیلات کے دوران بجلی سے متعلق کسی شکایت کے ازالہ کے لیے مندرجہ ذیل نمبر مشتہر کیے گئے ہیں۔

کرائسز منیجمنٹ سیل واپڈاہاؤس پشاور091-9212010،091-9212028،
کسٹمر سروسز سنٹرپشاورسرکل پشاور,-091-9212523،
کسٹمر سروسز سنٹرخیبرسرکل پشاور091-9217576،
کسٹمر سروسز سنٹرمردان سرکل مردان0937-9230288،
کسٹمر سروسز سنٹرسوات سرکل سوات0946-9240367
کسٹمر سروسز سنٹر ایبٹ آباد0992-9310089
کسٹمر سروسز سنٹرمانسہرہ سرکل0997-920018
کسٹمر سروسز سنٹربنوں سرکل بنوں 0928-613173
کسٹمر سروسز سنٹرصوابی سرکل0938-221209

پیسکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران مقامی دفاتر بھی ہمہ وقت دن رات کام کریں گے جہاں پر رابطے کے لئے متعلقہ بجلی بلوں کی پشت پر دیے گئے متعلقہ ایس ڈی او کے فون نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

One thought on “خیبرپختونخوا میں عید کے موقع پر بجلی کی شکایات دور کرنے کیلیے خصوصی سیل، نمبرز جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *