پاکستان میں جماعت الدعوہ، جیش محمد سے تعلق پر مزید 11 اداروں پر پابندی عائد

پاکستان میں جماعت الدعوہ، جیش محمد سے تعلق پر مزید 11 اداروں پر پابندی عائد

اسلام آباد: پاکستان میں پہلے سے کالعدم قرار دی گئی جیش محمد، جماعت الدعوہ اور اس کے فلاحی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن سے تعلق کی پاداش میں مزید 11 اداروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے معاملہ کے متعلق کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کئی برس قبل حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق سے طے پانے والے نیشنل ایکشن پلان کے تحت انتہاپسندی کے خاتمہ کے لیے مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں۔

حالیہ اقدامات کے تحت وزارت داخلہ نے گیارہ مزید تنظیموں اور اداروں پر پابندی عائد کی ہے۔ جن کی مکمل فہرست ذیل میں دی جا رہی ہے۔

  • الانفال ٹرسٹ لاہور
  • ادارہ خدمت خلق لاہور
  • الدعوۃ و الارشاد
  • الحمد ٹر سٹ لاہور فیصل آباد
  • الفضل فاؤنڈیشن/ٹرسٹ لاہور
  • موسک اینڈ ویلفیر ٹرسٹ لاہو ر
  • المدینہ فاونڈیشن لاہور
  • معازبن جبل ایجوکیشن ٹرسٹ لاہور
  • الایثار فاونڈیشن لاہور
  • الرحمت ٹرسٹ آرگنائزیشن بہاولپور
  • الفرقان ٹرسٹ کراچی

متعدد اداروں پر پابندی کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی بلیک اور گرے لسٹ سے محفوظ رہنے کے لیے متعدد اقدامات کر رہا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *