ہیڈ مسٹرس کی جنسی ہراسگی کی شکایت پر کلرک کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا

ہیڈ مسٹرس کی جنسی ہراسگی کی شکایت پر کلرک کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا

لاہور: خاتون محتسب پنجاب نے ہیڈ مسٹرس کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کی شکایت پر الزمات درست ثابت ہونے پر فوری ریٹائر کئے جانے کا حکم سنا دیا۔

ہیڈ مسٹرس کی جانب سے دائرکردہ جنسی ہراسگی کی شکایت میں مذکورہ کلرک پر قابل اعتراض اور لغو تصویریں اور ویڈیوز بھیجنے کے الزامات لگائے گئے تھے۔

شکایت کنندہ نے اپنی شکایت میں لکھا کہ ملزم ضلع لیول کی یونین کا صدر بھی تھا اور اتھارٹیز کو مدعیہ کو دباؤ میں لانے کے لئے استعمال کرتا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مقامی حکومت: پنجاب میں دیہی یونین کونسلوں کی جگہ 22000 پنچائتیں بنیں گی

خاتون محتسب پنجاب نے تفصیلی سماعت کی اور کلرک پر لگے الزامات سچ ثابت ہونے پر اسے جبری ریٹائرمنٹ کی سزا سنائی تاکہ تعلیمی اداروں میں ایسے نامناسب احول کا خاتمہ ہو سکے اور خواتین اساتذہ پوری دلچسپی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے سکیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *