ترکی میں‌ایشیا و یورپ کو ملانے والے پلوں پر پاکستانی جھنڈے کے رنگ

ترکی میں‌ایشیا و یورپ کو ملانے والے پلوں پر پاکستانی جھنڈے کے رنگ

اسلام آباد: ترکی میں ایشیا اور یورپ کو باہم ملانے والے پلوں کو یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستانی جھنڈے کے رنگوں سے مزین کیا جائے گا۔

ترکی میں پاکستانی سفارتخانے نے پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر اظہار یکجہتی کے لیے استنبول میں آبنائے باسفورس پر واقع دونوں پل پاکستانی جھنڈے کے رنگ سے رنگے جائیں گے۔

ترک دارالحکومت انقرہ میں واقع معروف مقام اتاکلی Atakule کو بھی 21 سے 23 مارچ تک پاکستانی جھنڈے کے رنگوں سے مزین رکھا جا رہا ہے۔
اتاکلی میں 23 اور 24 مارچ کو پاکستان کے رنگوں کے عنوان سے تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں پاکستان کے معروف مقامات اور ثقافت کا اجاگر کیا جائے گا۔

ایف سولہ طیاروں پر مشتمل ترک فضائیہ کا خصوصی دستہ ّسولو ترکٗ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب میں شریک ہو گا۔

ترکی میں پاکستانی سفارتخانہ نے ان اقدامات پر ترک حکومت اتاکلی اے وی ایم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خوش آئند قرار دیا ہے۔

ترکی میں پاکستانی سفارت خانہ کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے یوٹیوب پر ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں ترک شہری اپنی قومی زبان میں پاکستان زندہ بار اور جیوے جیوے پاکستان کے دعائیہ نعرے لگاتے دکھائے گئے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *