مہاتیر اور اردوان مسلم دنیا میں ترقی کی مثال، عمران خان

مہاتیر اور اردوان مسلم دنیا میں ترقی کی مثال، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد اور ترک صدر رجب طیب اردوان مسلم دنیا میں ترقی کی مثال ہیں۔

پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائےاعظم کی ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ملائیشیا اپنی ترقی سے مسلم ممالک کےلیےمثال ہے۔

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا ہے پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، پاکستان کرپشن کے خاتمے سے متعلق ہمارے تجربات سے استفادہ کرسکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملائیشیا نےدہشت گردی کےخلاف واضح مؤقف اختیار کیا، کسی مسلمان سےکوئی جرم ہو تو1.3ارب مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرا دیا جاتا ہے۔

پاکستانی وزیراعظم کا کہنا تھا ہم آپ کےکرپشن کےخلاف مؤقف کو قدر سے دیکھتے ہیں، ہماری نظر میں ملک غریب نہیں ہیں کرپشن ان کوغریب بناتی ہے، کرپٹ اشرافیہ لوٹی دولت باہر بھیج کر ملک کوغریب بناتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ملائشیا کی جانب سے سیاحتی ٹورازم کو فروغ دینے اور اس سے زرمبادلہ کمانے کے تجربہ سے سیکھ سکتا ہے۔

23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر پاکستان پہنچنے والے ڈاکٹر مہاتیر محمد کو جمعہ کی صبح ایوان وزیراعظم میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ تینوں مسلح افواج کے دستوں نے معزز مہمان کو سلامی دی۔

مہاتیر محمد کے دورہ کے دوران پاکستان اور ملائیشیا میں مختلف معاہدوں پر دستخط کیے جا رہے ہیں۔ ایک ملایشین کمپنی کی جانب سے پاکستان میں کار سازی کے کارخانہ کا علامتی افتتاح بھی دورہ کا حصہ ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *