خواجہ برادران کی درخواست ضمانت، نیب نے مزید مہلت مانگ لی

خواجہ برادران کی درخواست ضمانت، نیب نے مزید مہلت مانگ لی

لاہور :پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران، خواجہ سعد رفیق اور خوجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تو قومی احتساب بیورو نے مزید مہلت مانگ لی۔

پاکستان ٹرائب کے مطابق بدھ کو ہونے والی عدالتی کارروائی کے بعد سماعت 14 مارچ تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

آج ہونے والی کارروائی کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے جواب جمع کرانے کیلیے مزید مہلت کی استدعا کی تھی۔ جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب حکام سے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

خواجہ برادران کی جانب سے درخواست میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا تاہم نیب کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

درخواست گزار خواجہ برادران کے مطابق نیب کی تفتیش میں مکمل تعاون کیا، تمام ریکارڈ فراہم کیا، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *