بھارتی پائلٹ کی واپسی سے امن ہوتا ہے تو ہم تیار ہیں، پاکستان کا اعلان | pakistantribe.com/urdu/

بھارتی پائلٹ کی واپسی سے امن ہوتا ہے تو ہم تیار ہیں، پاکستان کا اعلان

اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

جمعرات کو ہفتہ وار نویز بریفنگ کے دوران پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کبھی بھارت سے مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا، جموں و کشمیر ہی بنیادی مسئلہ ہے، کوئی بھی بات چیت اسی تناظر میں ہوتی ہے اور ہو گی۔

ہندوستان کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے عکسری مبصرین کو بالاکوٹ لے کر جائیں گے۔

پاکستانی ترجمان کا کہنا تھا کہ مختلف رپورٹس دیکھی ہیں لیکن ہم ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے واضح کیا کہ صورتحال کے متعلق عالمی برادری سے رابطہ میں ہیں۔ اپنے دفاع کے لیے کسی کی جانب نہیں دیکھ رہے پاکستانی افواج اور عوام دفاع کے لیے کافی ہیں۔

ترجمان نے تصدیق کی کہ انڈیا کی جانب سے آج پلوامہ واقعہ پر ڈوزیئر موصول ہوئے ہیں، کسی بھی قابل توجہ معاملہ کی ڈوزیئر میں موجودگی پر کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا پاکستان دہشت گردی سمیت تمام حل طلب معاملات پر مذاکرات کے لیے تیار ہے تاہم مسئلہ کشمیر کی اہمیت کے پیش نظر یہ سرفہرست رہے گا۔

بھارتی پائلٹ کی واپسی سے امن ہوتا ہے تو ہم تیار ہیں، پاکستان کا اعلان” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں