گرفتار بھارتی پائلٹ بہتر سلوک پر پاکستانی فوج کا شکرگزار

گرفتار بھارتی پائلٹ بہتر سلوک پر پاکستانی فوج کا شکرگزار

اسلام آباد: پاکستان ایئر فورس کی جانب سے گرائے گئے بھارتی جنگی طیارے کے گرفتار پائلٹ نے پاکستانی فوج کے بہتر سلوک کا اعتراف کیا ہے۔

بدھ کی سہ پہر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں گرفتار بھارتی ونگ کمانڈر ابھے نندن کو ہاتھ میں چائے کا کپ تھامے دکھایا گیا ہے۔ اپنی گفتگو میں بھارتی پائلٹ نے کہا کہ وہ پاکستانی فوج کے کیپٹن کے شکرگزار ہیں جس نے انہیں ہجوم کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے سے بچایا۔

اپنی گفتگو میں بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ وہ رہائی کے بعد واپس اپنے ملک میں جا کر بھی اس حسن سلوک کے گواہ رہیں گے۔

یہ بھی دیکھیں: پاکستان ایئر فورس نے دو انڈین طیارے مار گرائے، پائلٹ گرفتار

قبل ازیں سامنے آنے والی ایک اور ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ انڈین پائلٹ بھارتی طیارہ گرنے کی جگہ کے قریب ایک قدرتی چشمے میں گرا ہوا ہے اور موقع پر موجود مقامی افراد اسے لاتوں اور مکوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

بدھ کی صبح پاکستان ایئر فورس نے ملکی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو انڈین طیاروں کو مار گرایا تھا۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک طیارے کا ملبہ آزاد کشمیر میں گرا جب کہ دوسرے کا مقبوضہ کشمیر میں گرا تھا۔

بدھ ہی کو پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے نیوز کانفرنس کے دوران کارروائی کی تفصیل بتاتے ہوئے بھارتی پائلٹ کے گرفتار ہونے کی اطلاع کی تصدیق کی تھی۔

ملتی جلتی خبر: ایٹمی حملہ کے بعد کیسے بچا جائے؟

دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ نے نیوز بریفنگ کے دوران تسلیم کیا تھا کہ ان کا ایک طیارہ پاکستانی علاقے میں گرا ہے جب کہ ایک پائلٹ لاپتہ ہے۔ بھارتی دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے پائلٹ کے گرفتار ہونے کا دعوی کیا ہے۔

انڈین پائلٹ ابھے نندن کی گرفتاری کی بعد کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تسلسل سے شیئر کی جا رہی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

One thought on “گرفتار بھارتی پائلٹ بہتر سلوک پر پاکستانی فوج کا شکرگزار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *