پاکستان ایئر فورس نے دو انڈین طیارے مار گرائے، پائلٹ گرفتار

پاکستان ایئر فورس نے دو انڈین طیارے مار گرائے، پائلٹ گرفتار

اسلام آباد: پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے انڈین ایئر فورس کے دو طیارے پاک فضائیہ نے مار گرائے ہیں۔

بدھ کو ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بدھ کو پاک فضائیہ کی کارروائیوں کے جواب میں انڈین ایئر فورس نے لائن آف کنٹرول کو عبور کیا۔

پاک فوج ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ نے دو جنگی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود میں نشانہ بنایا۔ ایک طیارہ آزاد کشمیر کے علاقہ میں گرا جب کہ دوسرا مقبوضہ کشمیر میں جا گرا۔

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستانی فوج نے ایک انڈین پائلٹ کو گرفتار کیا ہے جب کہ دو اب تک علاقہ میں ہیں۔

قبل ازیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول پر اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے کارروائیاں کی ہیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد اپنے حق، صلاحیت اور دفاع کی خواہش کا اظہار تھا۔

یہ بھی دیکھیں: ایٹمی حملہ کے بعد کیسے بچا جائے؟

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق ہم کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے لیکن ایسا کرنے پر مجبور کیے گئے تو پوری طرح تیار ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنی ٹوئٹ میں #PakistanStrikesBack اور #PakistanZindabad کے ٹیگز بھی استعمال کیے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

One thought on “پاکستان ایئر فورس نے دو انڈین طیارے مار گرائے، پائلٹ گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *