ڈاکٹر ادیب رضوی کے لیے برٹش ایسو سی ایشن آف یورولو جیکل کی اعزازی رکنیت

ڈاکٹر ادیب رضوی کے لیے برٹش ایسو سی ایشن آف یورولو جیکل کی اعزازی رکنیت

کراچی: ملک کے معروف سرجن اورسندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن(ایس آئی یو ٹی) کے ڈائریکٹر پروفیسر ادیب الحسن رضوی کو برٹش ایسو سی ایشن آف یورولو جیکل سرجنز (بی اے یو ایس)نے آنرری ممبر شپ کا اعزاز سے نوازاگیا ہے۔

بی اے یو ایس کی ممبرشپ ایک انتہائی معتبر اور معزز اعزاز ہے جو طب کے شعبہ یورولوجی میں بہت ہی اعلیٰ خدمات و کارکردگی سر انجام دینے والوں کودیا جاتا ہے۔

یہ آنرری ممبر شپ ڈاکٹر رضوی کو یورولوجی کے شعبے میں نمایاں و ممتاز خدمات کی فراہمی پر دیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر رضوی نے تقریباً 45سال قبل ایس آئی یو ٹی کی بنیاد رکھی، ان کا شمار ملک میں گردے کی ٹرانسپلانٹ سرجری کی داغ بیل ڈالنے والوں میں ہوتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: خیبرپختونخوا میں امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کیلیے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرانے کا اعلان

طبی اور عوامی حلقوں میں آج یہ ادارہ ڈاکٹررضوی کی شب و روز بے لوث خدمت اور انتھک محنت کی بدولت اس خطے میں سرجیکل سائنسز کے شعبے میں سینٹر آف ایکسیلنس جانا جاتا ہے۔

کل بروز منگل ایس آئی یو ٹی میں ایک تقریب کا اہتما م کیا جا رہا ہے جس میں بیرون ملک سے آئے ہوئے بی اے یو ایس کے سیکریٹری ڈاکٹر آصف منیر اس اعزازسے ڈاکٹر ادیب رضوی کو نوازیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *