رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو پاکستان میں‌کاروبار کی اجازت دے دی گئی

رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو پاکستان میں‌کاروبار کی اجازت دے دی گئی

اسلام آباد: پاکستان میں مقیم اور رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو اجازت دے دی گئی ہے کہ وہ اپنے قیام کے دوران کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔

پیر کے روز سامنے آنے والی پیشرفت میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین سے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں بینک اکاؤنٹس بھی کھول سکتے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ٹوئٹر پر پہلے انگریزی اور پھر اردو زبان میں جاری کردہ پیغام میں اعلان کیا گیا ہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین اب کاروباری سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ کام بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔

یہ بھی دیکھیں: پاک فوج ترجمان کی بریفنگ دکھانے پر انڈین چینلز کے خلاف کارروائی

2016 میں تین لاکھ 80 ہزار سے زائد افغان مہاجرین اپنے وطن لوٹے ہیں تاہم اقوام متحدہ کے ادارہ یو این ایچ سی آر کی جانب سے فروری 2017 میں جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اب بھی پاکستان میں تیرہ لاکھ کے قریب افغان مقیم ہیں۔

پاکستانی حکام اور بین الاقوامی اداروں کے مطابق ایک اعشاریہ 38 ملین رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے علاوہ کم از کم دس لاکھ افغان ایسے بھی ہیں جو رجسٹریشن کے بغیر پاکستان میں مقیم ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

One thought on “رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو پاکستان میں‌کاروبار کی اجازت دے دی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *