پاک فوج ترجمان کی بریفنگ دکھانے پر انڈین چینلز کے خلاف کارروائی

پاک فوج ترجمان کی بریفنگ دکھانے پر انڈین چینلز کے خلاف کارروائی

نئی دہلی: ہندوستان کی مودی سرکار نے چند روز قبل پاک فوج کے ترجمان کی نیوز بریفنگ دکھانے والے ٹٰلی ویژن چینلز کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔

میڈیا حلقوں سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی نیوز بریفنگ دکھانے والے 16 ٹیلی ویژن چینلز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

انڈین میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جن چینلز کو شوکاز نوٹس دیے گئے ہیں ان میں مرکزی کے ساتھ علاقائی سطح پر دکھائے جانے والے چینلز بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ جن چینلز کو شوکاز جاری کئے گئے ان میں اے بی پی نیوز ۔ سوریا سماچار ۔ ترنگا ٹی وی ۔ نیوز نیشن۔ زی ہندوستان ۔ ٹوٹل ٹی وی ۔ نیوز 18 لوکمٹ۔ جے مہاراشٹرا ۔ نیوز 18 گجراتی ۔ نیوز 24 ۔ سندیش نیوز ۔ نیوز 18 انڈیا اور اے بی پی ماجھا شامل ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان نے چند روز قبل کی گئی نیوز بریفنگ میں کہا تھا کہ پلوامہ حملہ کا الزام پاکستان پر لگانے کے لیے ہندوستان نے ثبوت دیکھے نا حقائق کا جائزہ لیا۔

اپنی طویل نیوز کانفرنس میں میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستانی افواج بھارت کے سرپرائز کا انتظار نہیں کریں گی بلکہ ہندوستان کو سرپرائز دیں گی۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں عادل ڈار نامی کشمیری نوجوان کی جانب سے کیے گئے حملہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں استعمال ہونے والا بارود انڈین سیکیورٹی فورسز کے زیراستعمال تھا، دھماکہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی مقامی تھی اور جس نوجوان نے کارروائی کی وہ بھی مقامی تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

One thought on “پاک فوج ترجمان کی بریفنگ دکھانے پر انڈین چینلز کے خلاف کارروائی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *