خیبرپختونخوا میں اسمارٹ سٹیزن اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن منصوبہ پر پیشرفت | pakistantribe.com/urdu

خیبرپختونخوا میں اسمارٹ سٹیزن اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن منصوبہ پر پیشرفت

پشاور: خیبرپختونخوا میں 80 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیے جانے والے سمارٹ سٹیزن اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پاکستان ٹرائب کے نمائندہ کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی کی پیر کے روز ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات ہوئی کو منصوبہ سے متعلق تھی۔

وزیربلدیات کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبہ کے تحت شہریوں کے لیے اسمارٹ بس اسٹینڈز، اسمارٹ ٹیوب ویلز، اسمارٹ ویسٹ بن اور اسمارٹ روڈز قائم کرنے کی تجویز ہے۔

شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ عوام کو جدید سہولیات دینا گورنمنٹ کی اولین ترجیح ہے۔

خیبرپختونخوا میں اسمارٹ سٹیزن اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن منصوبہ پر پیشرفت” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں