ووٹ رجسٹرڈ کرانے میں اوورسیز پاکستانیوں کی عدم دلچسپی

ووٹ رجسٹرڈ کرانے میں اوورسیز پاکستانیوں کی عدم دلچسپی

اسلام آباد: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اکثریت نے پاکستان میں انتخابات کے لیے اپنے ووٹ رجسٹرڈ کرانے دلچسپی نہیں لی جس کی وجہ سے تمام تر کوششوں کے باوجود محض ساڑھے 7 ہزار ووٹرز رجسٹرڈ ہو سکے ہیں۔

نمائندہ پاکستان ٹرائب کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی انٹرنیٹ ووٹنگ رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن 17 ستمبر کو ختم ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق بیرون ملک مقیم سات لاکھ 32 ہزار ووٹرز میں سے صرف 7 ہزار 500 سے زائد نے خود کو ووٹ کیلیے رجسٹر کرایا۔

37 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل سمندر پار پاکستانیوں کی کل تعداد 7 لاکھ 32 ہزار ہے ان ووٹرز کی رجسٹریشن کا عمل 17 روز تک جاری رہا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر رجسٹریشن میں اضافہ کی خاطر رجسٹریشن کی تاریخ میں 2دن کی توسیع بھی کی گئی مگر ان لائن رجسٹریشن کرنے والوں کی تعداد صرف7 ہزار500 رہی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے فیصلہ میں الیکشن کمیشن کو ہدایت کی تھی کہ آئندہ ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو شریک کرنے کے لیے ان کی رجسٹریشن کی جائے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *