لو بلڈ پریشر کا انوکھا اور آسان علاج

لو بلڈ پریشر کا انوکھا اور آسان علاج

بیجنگ: اسپتال میں بلڈپریشر کم ہونے پر نڈھال ہو کر گرنے والی مریضہ کے ساتھ ڈاکٹر نے ایک ایسا کام کر دکھایا جس کی عام طور پر ان سے توقع نہیں کی جا سکتی۔

ایک اسپتال میں ایک نوجوان خاتون اچانک نیم بے ہوش ہو کر گر گئی تو بلڈ پریشر چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کا دوران خون بہت نیچے گر چکا ہے ۔ اسے اسٹریچر پر لٹایا جانے لگا تو اس کے شوہر نے خاتون کو بٹھانے کی کوشش کی۔

پاس موجود ڈاکٹر نے شوہر کو اس کوشش پر ڈانٹ دیا۔ قبل اس کے کہ طبی عملہ متاثرہ خاتون کو دوا دیتا اچانک پاس کھڑا دوسرا نوجوان ڈاکٹر آگے بڑھا اور اس نے خاتون کے دونوں پیروں کو پکڑ کر اس کی ٹانگیں بلند کر دیں۔ چند سیکنڈ بعد جب اس نوجوان ڈاکٹر نے متاثرہ خاتون کی ٹانگیں نیچے کیں تو بیہوش مریضہ نے آنکھیں کھول دیں۔

طبی ماہرین نے اس خلاف معمول پریکٹس کے نتیجے میں لو بلڈپریشر سے متاثرہ مریضہ کی بحال کی توجیہہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سر کی جانب دوران خون بڑھنے سے طبیعت بحال ہوئی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اگر لوبلڈپریشر کا شکار کسی ایسے مریض کو لٹا کر اس کی ٹانگیں بلند کر دی جائیں تو پیروں کی جانب آیا ہوا اڑھائی لیٹر خون سر کی جانب چلا جاتا ہے۔ دماغ کو فورا خون پہنچنے سے ایسے مریض کے کومہ میں جانے کے خدشات کم ہوجاتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس فرسٹ ایڈ میں دیر ہوجائے تو دماغ کے خلیات کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔

چین کے اسپتال میں پیش آنے والا واقعہ بظاہر ایک ٹوٹکا ہی ہے لیکن اس پر بروقت عمل نے ایک نوجوان خاتون کو لوبلڈپریشر کے نتیجہ میں کسی بڑے  نقصان سے بچایا۔ مختلف مواقع پر کام آ سکنے والے ایسے مفید ٹوٹکوں سے آگاہی فرد کے ساتھ اس کے ارد گرد موجود افراد کے لیے بھی مفید ہو سکتی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

One thought on “لو بلڈ پریشر کا انوکھا اور آسان علاج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *