پاک فوج کی جانب سے ڈیم فنڈ میں‌ایک ارب روپے کا عطیہ

پاک فوج کی جانب سے ڈیم فنڈ میں‌ایک ارب روپے کا عطیہ

اسلام آباد: پاکستانی فوجی کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کر کے ڈیم فنڈ کے لیے ایک ارب 59 لاکھ روپے مالیت کا چیک ان کے سپرد کیا۔

پیر کے روز جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفو کے مطابق آرمی چیف نے فوج اور اس کے رفاہی اداروں کی جانب سے عطیہ کی رقم کا چیک چیف جسٹس کے سپرد کیا۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ایک قومی ادارے کے طور پر قوم کی تعمیر کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ملک کو درپیش پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے ملکی سطح پر فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری تفصیل کے مطابق اب تک اس فنڈ میں دو ارب ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم جمع ہو چکی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *