عمران خان کا وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ

عمران خان کا وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان میں تحریک انصاف کی نئی حکومت کے وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم کے فیصلہ کے تحت چار مزید وفاقی وزراء کی تعیناتیاں کی جا رہی ہیں۔

نمائندہ پاکستان ٹرائب کے مطابق عمران خان کے فیصلہ کے تحت ہری پور سے منتخب ہونے والے عمر ایوب کو وزیر توانائی اور کراچی سے منتخب ہونے والے علی زیدی کو وزیر بحری امور بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کے ترجمان نے کابینہ میں توسیع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد میاں سومرو کو وزیر نجکاری بنایا جا رہا ہے۔

سوات سے منتخب ہونے والے مراد سعید کو بھی وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ان کی وزارت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کی حکومت نے سادگی کی پالیسی اپناتے ہوئے متعدد اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ ماضی میں عمران خان کابینہ میں زیادہ وزراء اور مشیروں کی موجودگی پر بھی تنقید کرتے رہے ہیں۔

حالیہ اضافہ کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد بڑھ کر 29 ہو گئی ہے۔ ان میں 19 وفاقی وزراء، دو وزرائے مملکت، پانچ مشیر اور تین خصوصی مشیر شامل ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *