عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے الگ کر دیا گیا | pakistantribe.com/urdu

عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے الگ کر دیا گیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کی نئی حکومت کی جانب سے قائم کی گئی اقتصادی کونسل میں عاطف میاں نامی قادیانی کی شمولیت پر ہونے والے شدید احتجاج کے بعد ان سے استعفی لے لیا گیا ہے۔

جمعہ کو تحریک انصاف رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے تصدیق کی ہے کہ عاطف میاں کو اقتصادی کونسل سے مستعفی ہونے کا کہا گیا تھا جس پر وہ رضامند ہو گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عاطف میاں کے متبادل کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لے لی جائے، حکومت علماء اور تمام معاشرتی طبقات کو ساتھ لے کر ہی آگے بڑھنا چاہتی ہے اور اگر ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں۔

ایک الگ ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ:

اقتصادی مشاورتی کونسل کے اراکین کے نام سامنے آنے کے بعد سے ہی عاطف میاں کی کونسل میں شمولیت پر اعتراضات سامنے آئے تھے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ردعمل ظاہر کرنے والوں کا کہنا تھا کہ کسی قادیانی کا اعلی عہدے پر ہونا حکومت کے ریاست مدینہ کو فالو کرنے کے دعووں کے برعکس عمل ہے۔

عاطف میاں کی تقرری پر اعتراض کرنے والے حلقوں نے اسے پاکستانی آئین کے خلاف اقدام سے تعبیر کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں