بلوچستان میں 18 سالہ ہندو لڑکی کا قبول اسلام

بلوچستان میں 18 سالہ ہندو لڑکی کا قبول اسلام

قلات:‌ بلوچستان کے ضلع قلات سے تعلق رکھنے والی 18سالہ ہندو لڑکی کامنی نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

نمائندہ پاکستان ٹرائب کے مطابق اسلام قبول کرنے کے بعد کامنی کا نیا نام بی بی ایمان رکھا گیا ہے۔

مقامی پولیس کے ذرائع نے قبول اسلام کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسلام قبول کرنے کے بعد ایمان بی بی نے انور بنگلزئی نامی شخص سے کورٹ میرج کر لی ہے۔

یہ بھی دیکھیں: قادیانیت کا دفاع: فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ کی درخواست

بلوچستان میں واقع ضلع قلات تاریخی اہمیت کے علاقوں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔ مقامی طور پر قلات بروہی یا قلات سیوا کے نام سے معروف علاقہ اپنے محل وقوع کے لحاظ سے بھی اہم گردانا جاتا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *