قادیانیت کا دفاع: فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ کی درخواست

قادیانیت کا دفاع: فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ کی درخواست

اسلام آباد: منکرین ختم نبوت کا دفاع کرنے والے وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کےخلاف مقدمہ کے اندراج کےلئے ایڈووکیٹ ضیا الرحمان کی جانب سے ایس ایس پی اسلام آباد کو تحریری درخواست دے دی گئی۔

اسلام آباد بار کے ایڈووکیٹ ضیا الرحمن نے ایس ایس پی اسلام آباد کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہے اور عقیدہ ختم نبوت پر یقین رکھے بغیر مسلمان ہونا ممکن نہیں ہے۔

درخواست کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے دستور پاکستان مجریہ 1973کے تحت غیر مسلم قرار دیے گئے منکرین ختم نبوت گروہ (قادیانیوں) کا 4-9-2018کو میڈیا بریفنگ میں بھرپور دفاع کیا اورمنکرین ختم نبوت کےخلاف بات کرنیوالوں کو انتہا پسند قرار دیا اس طرح اس نے تمام مسلمانوں کو انتہا پسند قرار دے کر معاشرے میں خوف و ہراس اور ہیجان کی لہر دوڑائی ہے۔

پولیس سے رجوع کرنے والے قانون دان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے اس بیان سے میری اور تمام مسلمانوں کی سخت دل آزاری ہوئی ہے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے اس بیان سے متفقہ دستور پاکستان کا مذاق اڑایا ہے جو پاکستان میں مذہبی فسادات کروانے کی مذموم سازش بھی ہے۔

تحریک انصاف حکومت کے وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جانب سے میڈیا پر کی جانیوالی گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی درخواست کے ساتھ لگایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ فواد چوہدری نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے ماننے والوں کی شدید دل آزاری کی ہے اور مذہبی فسادات کروانے کی ناپاک کوشش کی لہذا فواد چوہدری کےخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ مجریہ 1997اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے مطابق مقدمہ درج کر کے سزا دلوائی جائے۔

بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں قادیانی مذہب سے تعلق رکھنے والے عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کونسل میں شمولیت پر اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے دو کروڑ ووٹ لیے ہیں، وہ لوگ ہمیں ڈکٹیٹ کرنا چاہتے ہیں جنہیں 10 لاکھ ووٹ ملے یا جن کی ایک سیٹ بھی نہیں ہے، وہ ہمیں بتائیں گے کہ اسلام کیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

One thought on “قادیانیت کا دفاع: فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ کی درخواست

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *