موبائل کارڈز اور بیلنس لوڈ پر ٹیکسز سے متعلق سپریم کورٹ کا نیا حکم

موبائل کارڈز اور بیلنس لوڈ پر ٹیکسز سے متعلق سپریم کورٹ کا نیا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہدایت جاری کی ہے کہ موبائل کارڈز اور بیلنس لوڈ کرنے پر پر ٹیکس تاحکم ثانی معطل رہے گا۔

جمعرات کے روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے موبائل فون بیلنس پر ٹیکسز سے متعلق کی سماعت کی۔

عدالت عظمی نے حکم دیا کہ موبائل کارڈز پر ٹیکس تاحکم ثانی معطل رہے گا۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے موبائل کارڈز پر ٹیکس صرف 10 دن کے لیے معطل نہیں کیا تھا۔

سپریم کورٹ کے حالیہ حکم کے بعد موبائل کارڈز یا بیلنس لوڈ کرنے والے صارفین کو 100 روپے کے ری چارج پر 100 روپے ہی ملا کریں گے جو پہلے مختلف اقسام کے ٹیکسوں کی وجہ سے کٹ کر خاصے کم ہو جاتے تھے۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے موبائل فون کارڈز پر ٹیکسوں کی بھرمار کا از خود نوٹس لیتے ہوئے انہیں معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  نے عدالت عظمی کے حکم پر عمل کرتے ہوئے موبائل بیلنس پر تمام ٹیکسز فوری طور پر ختم کردیے تھے۔

ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ موبائل کارڈز اور بیلنس لوڈ کرنے پر عائد ٹیکسز کو 15 روز کے لیے معطل کیا گیا ہے لیکن اب چیف جسٹس نے انہیں تاحکم ثانی ختم کردیا ہے۔

مئی 2018 تک پاکستان میں ٹیلی ڈینسیٹی کی شرح | thenewstribe.com/urdu
مئی 2018 تک پاکستان میں ٹیلی ڈینسیٹی کی شرح

پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی کے مطابق ملک میں مئی 2018 تک پندرہ کروڑ موبائل فون صارفین کے ساتھ ٹیلی ڈینسیٹی 73 اعشاریہ 28 فیصد تھی۔ ان میں ساڑھے پانچ کروڑ تھری جی یا فور جی صارفین ہیں۔

Shahid Abbasi

Shahid Abbasi is a Founder and Editor of Pakistan's fastest growing indepednent and bilingual news website, pakistantribe.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *