چیونگم، ببل گم کے اشتہارات میں‌بچے دکھانے پر پابندی کا فیصلہ | pakistantribe.com/urdu

چیونگم، ببل گم کے اشتہارات میں‌بچے دکھانے پر پابندی کا فیصلہ

لاہور: بچوں کی افزائش کے لیے نقصان دہ ہونے کے باوجود غلط مارکیٹنگ سے بچوں کو نقصان دہ اشیاء کھانے کی ترغیب دینے کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ چیونگم اور ببل گم کے اشتہارات میں بچوں کو نہیں دکھانے دیا جائے گا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چیونگم، ببل گم کے اشتہارات میں بچوں کو دکھانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا تمام چیونگم، ببل گم کمپنیوں کو نوٹس جاری کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

معاملے پر مزید پیشرفت کے لیے تمام کمپنیوں کے نمائندے آئندہ ہفتے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس طلب کر لیے گئے ہیں۔

نمائندوں کو چیونگم اور ببل گمز کے اشتہارات میں بچوں کو دکھانے پر پابندی کے حوالے سے مطلع کیا جائے گا۔

نمائندہ پاکستان ٹرائب کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹیفک پینل نے مکمل مشاورت کے بعد پابندی کی سفارش کی ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سائنٹیفک پینل کا کہنا ہے کہ چیونگم اور ببل گم کا استعمال بچوں کی صحت کے لیے ٹھیک نہیں۔ ان اشیاء میں کسی قسم کی انرجی نہیں ہوتی، فلیورز اور مصنوعی اجزاء کے استعمال سے تیار شدہ چیونگم بھوک کو کم کر کے بچوں کی نشوونما کو متاثر کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں