پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی خاتون ٹکٹ ہولڈر کو کی گئی متنازعہ کال منظر عام پر

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی خاتون ٹکٹ ہولڈر کو کی گئی متنازعہ کال منظر عام پر

مانسہرہ: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعظم سواتی کی خاتون ٹکٹ ہولڈر کو کی گئی متنازعہ ٹیلیفون کال منظر عام پر آئی ہے جس میں پارٹی کا ٹکٹ پانے والی رہنما کو روتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

عنبرین سواتی کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے دیا گیا ٹکٹ ایک دن بعد منسوخ کر دیا گیا ہے جب کہ اعظم خان سواتی کی جانب سے دھمکی آفیز فون کالز کی گئیں۔

عنبرین سواتی نے الزام عائد کیا کہ اعظم سواتی نے کہا ٹکٹ واپس کرو ورنہ پارٹی سے نکال دیں گے، اعظم سواتی نے بے عزت کیا اورکہا تمہاری حیثیت کیا ہے؟

خاتون رہنما کا دعوی ہے کہ اعظم سواتی نے فون کال میں کہا تمہیں ٹکٹ الیکشن لڑنے کے لئے نہیں دیا تھا۔

خبر کے آخر میں دی گئی آڈیو ریکارڈنگ میں سنا جا سکتا ہے کہ دھمکی آمیز لہجے میں بات کرنے پر خاتون کارکن رو پڑی۔ اس موقع پر انہوں نے ایک اور پی ٹی آئی رہنما بابر سلیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھے بے عزت کروانے کے لیے کال کروائی تھی۔

عنبرین سواتی کا کہنا ہے کہ کیا مجھے بے عزت کرنے کے لئے ٹکٹ دیا گیا تھا؟ اگر مجھے الیکشن نہیں لڑانا تھا تو ٹکٹ کیوں دیا گیا؟

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *