پاکستان میں‌موبائل کارڈ پر ٹیکسوں‌کی وصولی کے متعلق اہم اعلان

پاکستان میں‌موبائل کارڈ پر ٹیکسوں‌کی وصولی کے متعلق اہم اعلان

کراچی: پاکستان میں موبائل پری پیڈ سروس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم اعلان میں کہا گیا ہے کہ موبائل کارڈ پر ٹیکسوں کی وصولی تاحکم ثانی معطل رہے گی۔

کراچی سے پاکستان ٹرائب کے نمائندہ کے مطابق موبائل کارڈ پر وصول کیے جانے والے ٹیکسوں کی معطلی کا فیصلہ سپریم کورٹ نے جاری کیا تھا جو عدالت عظمی کے دوسرے حکم تک برقرار رہے گا۔

پاکستان میں موبائل خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے مختلف النوع ٹیکسوں کی وصولی کی رپورٹس پر سپریم کورٹ نے معاملہ کا ازخود نوٹس لیا تھا جس کے بعد موبائل کارڈ پر ٹیکس وصولی روک دی گئی تھی۔

سپریم کورٹ کے حکم سے قبل 100 روپے کے موبائل کارڈ پر ٹیکس اور سرچارج کی مد میں تقریبا 40 روپے منہا کر لیے جاتے تھے۔

یہ بھی دیکھیں: اس عمر سے کم افراد دبئی نہیں‌جا سکیں‌گے

سپریم کورٹ نے اپنے گزشتہ حکم نامے میں موبائل کمپنیوں اور پاکستان میں محصولات جمع کرنے والے ادارے ایف بی آر کو ٹیکس کٹوتی کی نئی پالیسی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

پالیسی کی تشکیل اور اس پر عدالت عظمی کی نئی ہدایات تک 100 روپے کے موبائل کارڈ پر 100 روپے کا بیلنس ملتا رہے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *