اس عمر سے کم افراد دبئی نہیں‌جا سکیں‌گے | pakistantribe.com/urdu

اس عمر سے کم افراد دبئی نہیں‌جا سکیں‌گے

کراچی: خلیجی ریاست دبئی کی حکومت نے اپنی حدود میں داخلے سے متعلق قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے اکیلے علاقے میں داخلہ پر پابندی ہو گی۔

دبئی حکام کا کہنا ہے کہ 18 سال سے کم عمر اکیلے آنے والے مسافروں کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

خلیجی ریاست کے نئے قانون کی روشنی میں پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے ایک خط جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ دبئی کے لیے 18 سال سے کم کوئی بھی اکیلا مسافر بک نہ کیا جائے۔

ٹریول ایجنٹس اور سیلز آؤٹ لیٹس کو پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں ہدایت کی گئی ہے ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔

نمائندہ پاکستان ٹرائب کے مطابق پی آئی اے کے خط میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ڈی پورٹیشن سے بچنے کے لیے کوئی بھی ایسا مسافر بک نہ کیا جائے جس کی عمر بتائی گئی حد سے کم ہو۔

دبئی میں داخلے کی نئی ہدایات کے بعد پی آئی اے کا سفری سہولیات فراہم کرنے والوں کو خط
دبئی میں داخلے کی نئی ہدایات کے بعد پی آئی اے کا سفری سہولیات فراہم کرنے والوں کو خط

متحدہ عرب امارات کا حصہ خلیجی ریاست دبئی ناصرف ملازمتوں کے لیے اہم مقام تصور کیا جاتا ہے بلکہ ڈیوٹی فری اسٹیٹس اور تفریحی سہولتوں کی وجہ سے اسے پرتعیش مقام کے طور پر بھی شمار کیا جاتا ہے۔

اس عمر سے کم افراد دبئی نہیں‌جا سکیں‌گے” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں